کوئلے کی وزارت

کوئلے سے متعلق قومی اشاریہ

Posted On: 11 FEB 2021 12:11PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے ریونیو شیئر کی بنیادوں پر کوئلے کی کانو ں کی تجارتی نیلامی شروع کی ہے۔کوئلے کی بازاری قیمتوں پر مبنی ریونیو شیئر تک رسائی حاصل کرنے کے لئے نیشنل کول انڈیکس ( این سی آئی) کا تصور وجود میں آیا۔این سی آئی قیمتوں کا ایک  اشاریہ ہے جو ایک مقررہ سال سے متعلق کسی خاص مہینے میں کوئلے کی قیمتوں کی سطح میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔این سی آئی کے لئے بنیادی سال، مالی سال 2018-2017 ہے۔اس این سی آئی کو مرتب کرنے کے لئے کوئلے کے فروخت  کے تمام چیلنوں سے جس میں کوئلے کی درآمدی بھی شامل ہے،ملنے والی کوئلے کی قیمتوں کو نظر میں رکھاجاتا ہے۔فروخت شدہ بلاکوں میں تیار ہونے والے کوئلے کی فی ٹن قیمت کا اندازہ این سی آئی کے ذریعہ تیار فارمولے کے تحت کیا جائے گا۔

این سی آئی پہلے ہی 4 جون 2020 کو لایا جاچکا ہے اور کوئلے کی وزارت کی ویب سائٹ پر یہ دستیاب ہے۔ این سی آئی 5 ذیلی اشاریوں پر مشتمل ہے۔ جن میں تین نان کوکنگ کوئلہ اور دو کوکنگ کوئلے سے متعلق ہے۔نان کوکنگ کوئلے کے اشاریے کی تیاری کے لئے اس کے تینوں ذیلی اشاریوں کو آپس میں منسلک کرنا ہوتا ہے اور کوکنگ کوئلے کی  اشا ریہ کی تیاری میں اس کے دونوں ذیلی اشاریوں کو باہم منسلک کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح ان دونوں طرح کے کوئلوں کے اشاریے ایک دوسرے سے  الگ ہوتے ہیں۔ کسی کان سے ملنے والے کوئلے کے درجے کے اعتبار سے ریونیو شیئر حاصل کرنے کے لئے مناسب ترین ذیلی اشاریہ کا استعمال کیاجاتا ہے۔

یہ جانکاری کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری  جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ س ب  ۔ رض

U- 1447



(Release ID: 1697328) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Marathi , Tamil