وزارت دفاع

لڑکوں کے کھیل کود کی کمپنی جاٹ ریجی مینٹل سینٹر، بریلی(یوپی) میں  کشتی کے کھیل کود مقابلے کے لیے باصلاحیت نوجوان لڑکوں کو داخلہ دینے کے سلسلے میں انتخابی عمل(اترپردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، دہلی ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ) کے لیے ایک سے چھ مارچ 2021 تک ہوگا

Posted On: 10 FEB 2021 4:42PM by PIB Delhi

لڑکوں کی اسپورٹ کمپنی، جاٹ ریجی مینٹل سینٹر، بریلی (یوپی) اسپورٹس کیڈٹ کے طور پر نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے اس سینٹر میں انتخابی ریلی کا اہتمام کرے گی۔ یہ ریلی یکم مارچ سے 6 مارچ 2021 تک جاٹ ریجی مینٹل سینٹر، بریلی (یوپی) میں ہوگی۔ لڑکوں کو بوائیز اسپورٹس کمپنی ، جاٹ ریجی مینٹل سینٹر، بریلی (یوپی) میں کشتی کے زمرے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

  1. انتخابی عمل  جو کشتی کے زمرے کے لیے  جسمانی اور تکنیکی صلاحیت ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا ا سپورٹ اتھارٹی آف انڈیا  اور بورڈ آف آفیسرز کے تحت منعقد کیا جائے گا۔
  2. اہلیت
    1. عمر۔ یکم مارچ 2021 کو  8سے 14 سال کے درمیان عمر ہونی چاہیے۔ (امیدوار کو یکم مارچ 2007 سے 28 فروری 2013 کے درمیان پیداشدہ ہونا چاہیے۔
    2. تعلیم۔ انگلش اور ہندی کی مناسب معلومات کے ساتھ کم از کم چوتھی کلاس پاس ہونا چاہیے۔
    3. طبی فٹنس۔ جاٹ ریجی مینٹل سینٹر کے میڈیکل افسر اور آرمی اسپورٹس میڈیسن سینٹر کے ماہر یہ جانچ کریں گے۔
    4. امیدوار کو سب جونیئر / جونیئر نیشنل انٹر اسکول اسٹیٹ لیول چمپئن شپ میں تمغہ پانے / شرکت کرنے  کا سرٹیفیکٹس پیش کرنا ہوگا اور اسے کشتی کے مقابلے میں پہلی، دوسری پوزیشن حاصل ہوئی ہو۔
    5. جس امیدوار کے جسم پر کسی قسم کا مستقل ٹیٹو ہوگا اسے منتخب نہیں کیاجائے گا۔
    6. بوائیز اسپورٹس کمپنی میں داخلے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل  اونچائی اور وزن  قابل قبول ہوگا۔

 

نمبر شمار

زمرہ

داخلے کے وقت عمر

عمر (برسوں میں)

اونچائی (سینٹی میٹرس میں)

وزن (کلو گرام میں

(i)

کشتی

آٹھ سے چودہ سال 

08

134

29

09

139

31

10

143

34

11

150

37

12

153

40

13

155

42

14

160

47

  1. انتخاب کے وقت پیش کی جانے والی ضروری دستاویزات۔ انتخاب کے عمل کے وقت امیدواروں کو مندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرنی ہوں گی۔
    1. میونسپل کارپوریشن / پیدائش اور اموات کے رجسٹر کی طرف سے  جاری کئے گئے پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ۔
    2. ذات پاس سے متعلق اصل سرٹیفکیٹ۔
    3. اسکول سے اصل تعلیمی سرٹیفکیٹ۔
    4. گرام پردھان / اسکول سے اصل کیریکٹر سرٹیفکیٹ۔
    5. اصل رہائشی/ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (تحصیل دار/ ایس ڈی ایم) کی طرف سے جاری کردہ۔
    6. چھ تازہ ترین رنگین فوٹو۔
    7. ضلع اور اس سے اونچی سطح پر کھیل کود میں شرکت کا اصل سرٹیفکیٹ، اگر کوئی ہو تو۔
    8. اصل آدھار کارڈ

نوٹ: اصل سرٹیفکیٹ دکھائے جائیں گے اور ان کی ایک ایک تصدیق شدہ نقل درخواست فارم کے ساتھ جمع کی جائے گی۔

  1. داخلے کی ریلی کے دوران بورڈنگ اور لوڈنگ۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انتخابی ریلی میں اپنے خرچ پر شرکت کریں۔ اسکریننگ کی مدت کے دوران  امیدواروں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کو بریلی میں ان کے قیام اور ٹرانسپورٹیشن کا انتظام خود  کرنا ہوگا۔ داخلے کے اس پورے عمل کے دوران کسی خاتون کو امیدواروں کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  2. رجسٹریشن کے لیے رپورٹنگ کا وقت۔
    1. مقام – جاٹ ریجی مینٹل سینٹر، بریلی (یوپی)
    2. تاریخ – یکم مارچ 2021
    3. ٹائم – صبح سات بجے سے صبح دس بجے تک
  3. جگہوں کے محدود ہونے کی وجہ سے ضلع/ ریاست قومی سطح پر میڈل جیتنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
  4. منتخب امیدواروں کو بوائز اسپورٹ کمپنی ، جاٹ ریجی مینٹل سینٹر بریلی (یوپی) میں  انگلش میڈیم میں مفت تعلیمی تربیت فراہم  کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام زمروں میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے کوچوں / فوجی کوچوں کے ذریعے  بھرپور کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ دسویں کلاس کا امتحان پاس کرنے کے بعد امیدواروں کو اس انتخابی عمل سے گزرنا ہوگا جو فوج میں داخلے کے لیے مقررہے۔دسویں کلاس کی تکمیل اور ساڑھے 17 سال کی عمر کو پہنچنا اسپورٹس کیڈٹ کے لیے لازمی ہے کہ وہ فوج میں داخلے کے لیے انتخابی عمل سے گزریں اور اس میں کامیاب ہوں۔
  5. جو لڑکے منتخب ہوجائیں گے لیکن حقائق کو چھپانے/ غلط اطلاعات معلومات فراہم کرنے/ پیشرفت کا اظہار نہ کرنے یا نظم وضبط میں کمی کی وجہ سے نااہل قرار دیئے جائیں گے، انھیں مسترد کردیا جائے گا اور تربیت پر آنے والا خرچ ان کے والدین / نگرانی کرنے والوں کو واپس کرنا ہوگا۔
  6. کووڈ-19 کی احتیاطی تدابیر۔ تمام امیدواروں کو  ماسک اور دستانے لانے ہوں گے اور ایک آر ٹی – پی سی آر / ریپڈ اینٹی جن نگیٹیو سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔
  7. برائے مہربانی کسی سوال / معلومات کے لیے مندرجہ ذیل پتے سے رابطہ قائم کیجیے:۔

آفیسر کمانڈنگ، بوائز اسپورٹ کمپنی

دی جاٹ ریجی مینٹل سینٹر، بریلی (یوپی)

پن کوڈ 900496

معرفت 56 اے پی او

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1422



(Release ID: 1697277) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi