امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری نے 7فروری کو چمولی ضلع میں ہوئے برفانی تودے کے کھسکنے کے حادثے کے تناظرمیں بچاؤ اور امدادی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 11 FEB 2021 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11،فروری، 2021:مرکزی داخلہ سکریٹری نے دریائے دھولی گنگا پر تپوون میں این ٹی پی سی کے ہائیڈروپروجیکٹ کے مقام پر مرکزی ایجنسیوں اور حکومت اتراکھنڈ کی ایجنسیوں کے ذریعے انجام دیے جارہے بچاؤ اور امدادی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔واضح رہے کہ سات فروری کو اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں دریائے رشی گنگا کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے کے کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے ایک عارضی رکاوٹ سے پانی کے بہاؤ کو باقاعدہ کرنے کیلئے درکار کارروائی کا جائزہ لیا۔ ڈی آر ڈی او کے سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا تجزیہ کرنے  اور مناسب تدابیر کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک وتعاون میں ماہرین کی تعیناتی کریں۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے  ریاستی  حکومت کو ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس میٹنگ میں بجلی کی وزارت کے سکریٹری، آئی ٹی بی پی  کے ڈائرکٹر جنرل، آئی ڈی ایس کے سربراہ، این ڈی ایم اے کے اراکین، این ڈی آر ایف کے ڈائرکٹر جنرل، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین، این ٹی  پی سی کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر اور متعدد مرکزی ایجنسیوں کے سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ اُمور داخلہ کی مرکزی وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افسران کی اپنی ٹیم کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1436

 

 



(Release ID: 1697273) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi