وزارت آیوش

ادویہ جاتی پودے

Posted On: 05 FEB 2021 7:32PM by PIB Delhi

ادویات کے پودوں کا قومی بورڈ (این ایم پی بی) پورے ملک میں ادویات کے پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار  بندوبست کے لئے  سینٹرل  سیکٹر کی اسکیم کو نافذ کررہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  مشترکہ جنگلاتی منیجمنٹ کمیٹیوں (جے ایف ایم سیز)/ پنچایتوں/جنگلاتی پنچایتوں/ اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی)/  حیاتیاتی تنوع سے متعلق منیجمنٹ کمیٹیوں (بی ایم سی) کو  ویلیو یڈیشن، ڈرائنگ، اسٹوریج و مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری وغیرہ کے لئے  پروجیکٹ مبنی مدد کی جاتی ہے، جس کا مقصد مشترکہ جنگلاتی منیجمنٹ کمیٹیوں (جے ایف ایم)/  جنگلاتی پنچایتوں/ مقامی اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی)  حیاتیاتی تنوع سے متعلق منیجمنٹ کمیٹیوں (بی ایم سی) وغیرہ کی تعمیری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداوار کو  چینلائز کرنا  و پائیدار  کاشتکاری کی حوصلہ افزئی کرنا نیز ادویاتی پودوں کی  فراہمی   ہے۔  محکمہ  جنگلات کے توسط سے 57 اپنی مدد آپ گروپوں کا تعاون کیا گیا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست کا نام

اپنی مدد آپ گروپوں کی تعداد

1.

مہاراشٹر

10

2.

پنجاب

36

3.

اتراکھنڈ

11

وزارت آیوش فی الوقت درج ذیل اسکیموں  پرعمل پیرا ہے:

  1. ’’قومی آیوش مشن (این اے ایم) کی  مرکزی تعاون سے چلنے والی   اسکیم‘‘

این اے ایم اسکیم  کے ’ادویہ جاتی پودوں‘  کا عنصر،جو ریاستوں کے منتخبہ اضلاع کے  شناخت شدہ کلسٹر/ زون میں  140 ترجیحی ا دویاتی پودوں کی  مارکیٹ پر مبنی کاشت کو تعاون فراہم کرتا ہے،کو مشن موڈ میں نافذ کیا جارہا ہے۔ منصوبے کے رہنما خطوط  کے مطابق  مدد فراہم کی جاتی ہے۔

  1. کسانوں کی زمین پر ترجیحی ادویہ جاتی پودوں کی کاشت
  2. معیاری پودے لگانے کے فروغ اور سپلائی کے لئے ساکھ کی حامل نرسریوں کا قیام
  3. اگلے رابطوں کے ساتھ فصل کٹائی کے بعد انتظامی اکائیوں کا قیام
  4. ابتدائی  پروسیسنگ، مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ کا قیام

140 اقسام  کی ترجیحی فہرست والےادویاتی پودوں کی کاشت کے لئے  ان کی کاشت  لاگت پر 30 فیصد ، 50 فیصد اور 75 فیصد  تک سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت  ریاست گجرات میں پچھلے تین برسو ں کے دوران ادویاتی پودوں کی کاشت کرنے کے لئے  مجموعی طور پر 467.41 لاکھ روپے (ریاست کی حصہ داری سمیت) کی رقم منظور/ جاری کی گئی ہے۔

  1.  ’’ادویہ جاتی پودوں کے تحفظ، فروغ اور پائیدار بندوبست‘‘ پر  سینٹرل سیکٹر اسکیم، جس میں درج ذیل سرگرمیوں کو تعاون  فراہم کیا گیا ہے:
  1. برہ راست تحفظ/ بالواسطہ تحفظ
  2. مشترکہ جنگلاتی منیجمنٹ کمیٹیوں (جے یف ایم سی) / پنچایتوں/ جنگلاتی پنچایتوں/ حیاتیاتی تنوع  سے متعلق انتظامی کمیٹیوں (بی ایم سی)/ اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے ساتھ  ذریعہ معاش کے رابطے
  3. آئی ای سی سرگرمیاں مثلاً تربیت/ ورکشاپ/ سمینار/  کانفرنس وغیرہ۔
  4. تحقیق و ترقی
  5. ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی، مارکیٹنگ اور تجارت

اسکیم کے تحت تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) سرگرمیوں کے سلسلے میں پروجیکٹ مبنی مدد کے لئے مجموعی طور پر 277.311 لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی گئی۔

*****

ش ح۔ ن ر

U NO: 1234

 



(Release ID: 1697051) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi , Manipuri