پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بین الاقوامی منڈی میں خا م تیل کی قیمت

Posted On: 10 FEB 2021 1:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10: فروری 2021:  بین الاقوامی منڈی میں  خام تیل کی قیمت میں روزمرہ کی بنیاد پراتار چڑھاؤ رہتا ہے۔ خام تیل کی ہندوستانی باسکٹ کی اوسط قیمت  اور گزشتہ 5 برسوں کے دوران خریدے گئے خام تیل کی مقدار  درج ذیل دی  گئی ہے:

مالی برس

خام تیل کی ہندوستانی باسکٹ

($/بی بی ایل )

 (میٹرک ٹن ‘000) خام تیل کی درآمد

2015-16

46.17

202850

2016-17

47.56

213932

2017-18

56.43

220433

2018-19

69.88

226498

2019-20

60.47

226955

 

خام تیل کی ہندوستانی باسکٹ ، خام تیل کی سور گریڈ  (عمان  اوردوبئی اوسط ) اور سویٹ گریڈ  (برنٹ ڈیٹیڈ ) پرمشتمل خام تیل حاصل کرنے والی باسکٹ ہے ،جسے ہندوستانی ریفائنریوں میں صاف کیا جاتا ہے۔

           پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بالترتیب 26 جون 2010 اور 19 اکتوبر 2014 سے  مارکیٹ پر مبنی کرکے نافذ کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے سرکاری شعبے کی تیل کی مارکیٹنگ کی کمپنیاں ( اوایم سی ) بین الاقومی مصنوعاتی قیمتوں اور  دیگر منڈی کی  صورتحال کے مطابق ، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں  پر متناسب  فیصلہ لیتی ہیں۔او ایم سی   نے بین الاقوامی قیمتوں  میں تبدیلی  اور روپے اور ڈالر کے  شرح تبادلے  کے مطابق،  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں  میں  نہ صرف  اضافہ کیا بلکہ اس میں کمی بھی کی ہے۔

          عوامی شعبے کی او ایم سی  نے پٹرول اور ڈیزل کی  خردہ  قیمت فروخت پر ، 16 جون 2017 سے نافذ پورے ملک میں  روزانہ کی بنیاد پر  نظر ثانی کرنے کے عمل کو نافذ کیا ہے۔زیادہ شفافیت او ر قیمتوں میں  استحکام لانے کے لئے روزانہ  کی قیمتیں  متعارف کی گئیں ، جن کا مقصد صارفین کو فائدہ  پہنچانا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی خردہ  قیمت فروخت  کی تفصیلات  پٹرولیم منصوبہ بندی اور تجزیہ سیل ( پی پی اے سی) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیںwww.ppac.gov.in

گزشتہ 5 برسوں کے دوران دلی مارکیٹ  میں پٹرول اور ڈیزل کی سالانہ اوسط قیمت  (آئی او  سی ایل کے مطابق ) درج ذیل  دی گئی ہیں:

روپے /لیٹر

مالیاتی برس

پٹرول

ڈیزل

2015-16

61.59

47.01

2016-17

64.61

53.24

2017-18

69.20

58.78

2018-19

75.37

68.22

2019-20

72.69

65.78

21-2020(02 فروری 2021 تک )

79.12

72.31

پٹرول اور ڈیزل کی خردہ قیمت خرید دہلی کی ہیں(آئی او سی ایل کے مطابق )

یہ معلومات پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیند پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری  جواب میں فراہم کی ۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

(11-02-2021)

U- 1373

 



(Release ID: 1697026) Visitor Counter : 197