امور داخلہ کی وزارت
بی ایس ایف کی جدید کاری کا فیصلہ
Posted On:
10 FEB 2021 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10 فروری ، 2021، فورسوں کو جدید طرز پر ڈھالنا ایک مسلسل عمل ہے۔ حکومت نے بی ایس ایف کی جدید کاری کے لیے 282.47 کروڑ روپئے کی لاگت سے پلان-III کی8 جون 2018 کو منظوری دی تھی۔ا س کا مقصد بی ایس ایف کو جدید اور تازہ ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا تھا۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے لیے مختلف قسم کے جدید سازوسامان کی منظوری دی گئی جیسے یو اے ویز، ایچ ایچ ٹی آئی ایس، بلیٹ پروج جیکٹیں،پلیٹ پروف موٹرگاڑیاں، اسنیپر رائفلس اور دیگر ہتھیار / گولی بارود وغیرہ۔
بی ایس ایف کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بی ایس ایف جوانوں کے وارثین کو انھیں محکمے کے رہنما خطوط کے مطابق بی ایس ایف میں رحمدلی کی بنیاد پر ملازمتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ انھیں ابتدائی طور پر رحمدلی سے متعلق تقرری کے لیے موزوں بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ جو لوگ اس قابل نہیں ہوتےکہ ان کا تقرر رحمدلی کی بنیاد پر کیاجائے تو انھیں پرائمری/ پلے اسکولوں، کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار اور ویلفیئر کینٹین وغیرہ میں ملازمت دی جاتی ہے۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات بتائی۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1383
(Release ID: 1696976)
Visitor Counter : 105