وزارت خزانہ

گرو گرام کے ڈی جی جی آئی نے 7 جعلی فرموں کے ذریعے 376 کروڑ روپئے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ سے دھوکے بازی کے ذریعے فائدہ اٹھانے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 10 FEB 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10 فروری ،2021،  گرام گرام زونل یونٹ (جی زیڈ یو)، ہریانہ کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی جی آئی) نے  بہادر گڑھ، ہریانہ کے جناب رتیش اگروال کو  فرضی جعلی  اور غیر موجود فرمیں چلا کر جعلی  آئی ٹی سی کو پاس کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔  اس شخص نے  سگریٹوں کی برآمد دکھا کر آئی جی ایس ٹی ریفنڈ کے ذریعے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) سے ناجائز طور پر فائدہ اٹھایا اور اسے بھنایا۔

تحقیقات سے یہ بات ظاہر ہوگئی ہےکہ جناب رتیش اگروال جو میسرز ایس امپیکس کا مالک تھا، دراصل ایک اور فرم میسرز ایس آر انٹرنیشنل  کا کنٹرول تھا۔ اس سپلائی چین میں 6 دیگر جعلی فرمیں بھی شامل تھیں جن کے نام ہیں، میسرز جولس ٹریڈنگ کمپنی، اے ایس ٹریڈرس، اے آر ٹریڈرس، اوم ٹریڈرس،کیپٹل ا نڈیا اور ایس ایم انٹرپرائزز۔ ان سب فرموں کو  یہی شخص کنٹرول کرتا تھا۔ ان سب فرموں میں جناب رتیش اگروال نے 376 کروڑ روپئے  کی آئی ٹی سی کو پاس کرایا اور  اس سے فائدہ اٹھایا۔  یہ شخص اشیا کے بغیر بل بنا کر یہ کام کیا کرتا تھا۔ جناب رتیش اگروال کو محکمے کی طرف سے 37.13 کروڑ روپئے ریفنڈ کے طور پر منظور کئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ جناب رتیش اگروال مسلسل دھوکے باز پائے گئے تھے۔  پہلے کے ایک کیس  میں ا س طرح کی حرکت کرنے اور جعلی فرم چلانے میسرز ایس ایس اینڈ کمپنی (جی ایس ٹی آئی این06 ڈی جے یو پی ڈی 5067 جی 2 زیڈ ڈبلیو) چلانے اور جعلی آئی ٹی سی سے فائدہ اٹھانے کی پاداش میں 26.53 کروڑ روپئے کی واپسی کا شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رتیش اگروال جو عرف عام میں روی گپتا کے نام سے مشہور تھا، ڈی جی آر آئی کی طرف سے مورخہ یکم مارچ 2019 کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کا بھی ملزم تھا۔ جہاں اس نے  اصل سرٹیفکیٹ کی جعلی نقل تیار کرکے  ایک قسم کی کھجور درآمد کرنے  پر  ا سی طرح کا فائدہ اٹھایا تھا۔

 تحقیقات دہلی اور ہریانہ میں دستاویزی ثبوت کی بنیاد پر اور ان فرموں کو بہت سے سپلائروں کے بیانات کی بنیاد پر  انجام دی گئی۔ جس  سے یہ ثابت ہوا کہ رتیش اگروال ہی اس کیس کا اہم شخص ہے اور اس نے 376 کروڑ روپئے کے  آئی ٹی سی سے فائدہ اٹھایا ہے۔نتیجے کے طور پر 9 فروری 2021 کو رتیش کو اگروال کو گرفتار کرلیا  اور دہلی میں پٹیالیہ ہاؤس کورٹ کے ڈیوٹی ایم ایم کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

اس سلسلےمیں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1382


(Release ID: 1696974) Visitor Counter : 181


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu