پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2021 7:11PM by PIB Delhi
آکاش وانی کے مشہورومعروف موسیقی پروگرام کو بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی کا نام دیا گیا ہے۔اب اسے بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی آکاش وانی سنگیت سمیلن کہا جائےگا۔

مرکزی وزیراطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج پونہ (مہاراشٹر) میں منعقد پنڈت بھیم سین جوشی صدی یادگاری پروگرام میں اس کا اعلان کیا۔
موسیقی کی اپنی باقاعدہ نشریات کے علاوہ آکاش وانی سنگیت سمیلن کے انعقاد سے آل انڈیا ریڈیو نے اپنی کلاسیکی موسیقی کے سامعین کا پیار حاصل کیا۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے مشہور فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر جناب جاوڈیکر نے کہا ،‘‘دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو نے پنڈت بھیم سین جوشی کی موسیقی کے وسیع خزانے کے دروازے کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا ہے۔یہ ریکارڈنگ اب یو ٹیوب پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ وزارت اطلاعات ونشریات انہیں ملک کے سامعین کے بڑے طبقات تک پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔’’
مرکزی وزیر نے مزید بتایا،‘‘موسیقی کی کئی شکلیں ہیں اور اس میں ہمیں متاثرکرنے کی صلاحیت ہے۔پنڈت بھیم سین جوشی کی اصول پرستی کی وجہ سےآریہ سنگین پرسارک منڈل بغیر کسی وقفہ کے67برسوں تک کام کرسکا۔پنڈت جی سبھی کے عزیز تھے۔ جس طرح انہوں نے غیرملکی پروگراموں میں اپنا فن پیش کیا اسی طرح، زندگی کی تمام سطح کے لوگوں کے لیے کیا۔’’
پنڈت بھیم سین جوشی کو 2009 میں بھارت رتن انعام سے نوازا گیا تھا۔
B8V3.jpeg)
پنڈت بھیم سین جوشی کی پیدائش 4 فروری 1922کو کرناٹک کے دھارواڑ میں واقع گڈگ میں ہوئی تھی۔پونہ ان کی کرم بھومی تھی جہاں انہوں نے گلوکاری کی ایک شکل، خیال میں شہرت حاصل کی۔اس کے علاوہ انہیں بھکتی سنگیت، بھجن اور ابھنگوں کی ان کی مقبول گلوکاری کے لیے بھی شہرت حاصل ہوئی۔
اس موقع پر سینئر لیڈر شرد پوار اور جناب ونے سہسربدھے بھی موجود تھے۔
وہیں اس موقع پر پنڈت جوشی کے شاگرداوپیندربھٹ اور آنند بھاٹے نے فن کا مظاہرہ کیا۔
******
ش ح۔ق ت۔ج ا
U-NO.1353