سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہاکہ سڑک حادثات سے ہونے والی اموات خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے، 2025 تک سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کو 50فیصد تک کم کرنےکی کوششوں میں تعاون مانگا

Posted On: 09 FEB 2021 8:15PM by PIB Delhi

 

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سبھی فریقوں سے سڑک حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی بات کہی ہے، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ 2025 تک سڑک حادثات سے ہونے والی اموات میں 50 فیصد تک کی کمی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ  سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کی وجہ سے صورتحال خطرناک ہو رہی ہے اور ہندوستان سڑک حادثات کے معاملے میں پہلے مقام پر ، امریکہ اور چین سے آگے ہے۔ جناب گڈکری نے ہندوستان میں روڈ سیفٹی چیلنجوں اور ایک  کارروائی منصوبے کی تیاریوں پر روڈ سیفٹی سے متعلق ادارے آئی آر ایف کے انڈیا چیپٹر کے ذریعے منعقد ایک ویبینار سیریز کے افتتاح کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال سڑک حادثات میں تقریباً 1.5 لاکھ  لوگوں کو جانیں ضائع ہوتی ہیں اور 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگ ان حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔ جناب گڈکری نے کہا کہ ہندوستان میں سڑک حادثات میں روزانہ 415 لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثات کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.14 فیصد کے برابر سماجی، معاشی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور 70 فیصد اموات 18 سے 45 سال کی  عمر کے لوگوں میں ہوتی ہیں۔

اپنی وزارت کے ذریعے کی گئی کوششوں کو نمایاں کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ انجینئرنگ ، ایجوکیشن، انفورسمنٹ اور بہتر ایمرجنسی دیکھ بھال کی خدمات اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے کئے گئے کچھ اقدامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت شاہراہوں کے نیٹ ورک پر نشان زد کئے گئے 5000 سے زائدحادثات والے  مقامات کو درست کر نے کا کام کر رہی ہے، اور سیفٹی کے لئے  40 ہزار کلو میٹر سے  زیادہ  طویل سڑک کا آڈٹ  کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاستوں کی ترغیبات کے لئے ریاستی امدادی پروگرام کی تجویز رکھی ہے، جس  کے لئے مرکزی حکومت ریاستوں کو روڈ سیفٹی میں بہتری  لانے کےلئے 14000کروڑ روپے کی رقم فراہم کر رہی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے روڈ سیفٹی کو عام طور پر ایک کردار سازی سے متعلق معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسے بلاک سے تعلقہ کی سطح تک کوآرڈینیشن کو فروغ دینے کےلئے کوآپریٹیو وفاقیت کی ضرورت ہے۔

 اس وقت ہندوستان میں روڈ سیفٹی ماہ منایا جا رہا ہے، تاکہ روڈ سیفٹی کے تعلق سے بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس سال 12 ویبینار سیریز کے توسط سے ملک بھر میں روڈ سیفٹی کے سبھی پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 1358

 

(Release ID: 1696685) Visitor Counter : 206