دیہی ترقیات کی وزارت

بجٹ 2021-22:پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کا واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پہلو

Posted On: 08 FEB 2021 6:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 8 فروری 2021:وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی خواہش کو بااختیار بنانے اور سب کی شمولیت والی ترقی(پیرا25) کاذکر کیا جن کا ازالہ دیہی ترقی کی وزارت کے تحت زمینی وسائل کے محکمے کے PMKSY کے واٹرشیڈ ترقیاتی پہلو سے کیا جائے گا۔ اسکیموں کی صورتحال اور وزارت کے لئے مواقع حسب ذیل ہیں۔

پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کا واٹر شیڈ ترقیاتی پہلو(WDC-PMKSY)

مربوط واٹرشیڈمینجمنٹ پروگرام (IWMP)کو 2015-16 میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (PMKYS) کے واٹر شیڈ ترقیاتی پہلو (WDC) کے طور پر مربوط کیا گیا تھا۔ WDC-PMKSY بارش والے اور کم زرخیز علاقوں کے لئے ہے۔ مختص کئے گئے آٹھ ہزار 214 واٹرشیڈ ترقیاتی منصوبوں میں سے 345 شروع نہیں کئے گئے پروجیکٹ اور تیاری کے مرحلے والے 1832 پروجیکٹوں(مجموعی 1832) کو ریاستوں کو منتقل کردیا گیا ہے جو انھیں اپنے ریاستی بجٹ کے تحت لانے ہیں۔ باقی 6382 پروجیکٹوں میں سے 4743(74.32 فی صد مکمل ہوگئے ہیں  جنھیں ڈی  او ایل آر نے فنڈ دیئے ہیں۔ 409پروجیکٹ استحکام کے مرحلے میں ہیں اور 1230 پروجیکٹ کاموں کے مرحلے میں ہیں۔

31 جنوری 2021 کو 2457 تکمیل شدہ پروجیکٹوں کی جائزہ رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ پروجیکٹ والے علاقوں میں زمینی اور زیر زمین پانی کی دستیابی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ، پیداوار میں اضافہ ہورہے روزگار کے مواقع اور کنبوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق 2014-15 سے اب تک واٹرہارویسٹنگ کے سات اعشاریہ صفر نو لاکھ اسٹرکچر تیار کئے گئے یا انھیں بہتر بنایا گیا اور مزید پندرہ اعشاریہ ایک ساتھ لاکھ ہیکٹیئر علاقہ 2020-21 کی بہتری سہ ماہی تک محفوظ آبپاشی کے تحت لایا گیا۔

*****

U No. 1299

م ن۔رف۔ س ا

 



(Release ID: 1696373) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi