یو پی ایس سی
مرکزی مسلح پولیس فورسوں (اسسٹنٹ کمانڈنٹ) کے تحریر امتحان2020 کے نتائج
Posted On:
08 FEB 2021 5:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8 فروری ،2021، 20 دسمبر 2020 کو یو پی ایس سی کی طرف سے منعقدہ سی اے پی ایف (اے سیز) کے تحریری امتحان 2020 کے نتائج کی بنیاد پر مندرجہ ذیل رول نمبروں کے حامی امیدواروں نے فزیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ/فزیکل ایفیسیئنشی ٹیسٹ اور میڈیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جن امیدواروں کے رول نمبر فہرست میں دیئے گئے ہیں ان کی امیدواری عارضی ہے۔ جب کہ وہ تمام پہلوؤں سے اہل قرار نہ دے دیئے جائیں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت اپنی عمر ، تعلیمی لیاقت اور کمیونٹی وغیرہ کے بارے میں اصل سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ اس لیے ان امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سرٹیفکیٹس تیار رکھیں۔
2۔ بھارت تبتی سرحدی پولیس (وزارت داخلہ کی طرف سے نامزد کردہ نوڈل اتھارٹی) امیدواروں کو فزیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ/ فزیکل ایفیسئینشی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ کے سلسلےمیں تاریخ، وقت اور جگہ سے آگاہ کرے گی۔اگر کسی امیدوار کوفزیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ/ فزیکل ایفیسی انسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ (ایم ایس ٹی) کے بارےمیں بر وقت کال لیٹر موصول نہیں ہوتا ہے تو اسے (وہ مرد ہو یا عورت) ہیڈ کوارٹر / ڈی جی، اندو تبتن بارڈ پولیس سے ٹیلیفون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای- میل آئی ڈیcomdtrect@itbp.gov.in یا یو پی ایس سی سے خط یا فیکس کے ذریعے فوراً رابطہ قائم کرنا چاہیے تاکہ انھیں فوری طور پر مراسلہ بھیجا جاسکے۔
3۔ جن امیدواروں تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ مسلسل ایپلی کیشن فارم (ڈی اے ایف) آن لائن بھرنے سے پہلے ویب سائٹ کے متعلقہ صفحے پر اپنا اندراج کرائیں اوراہلیت کے اپنے دعوے اور ریزرویشن وغیرہ کے دعوے کے ثبوت میں متعلقہ سرٹیفکیٹ / دستاویزات کی اسکین کاپیاں اپلوڈ کریں۔ یہ کام کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in کے ذریعے اپلوڈ کی جاسکتی ہیں۔ آن لائن مفصل ایپلی کیشن فارم 12 فروری 2021 سے 25 فروری 2021 کو شام 6 بجے تک کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم رہے گا۔ ڈی اے ایف بھرنے اور اسے کمیشن کو آن لائن بھیجنے کے بارے میں اہم ہدایات بھی ویب سائٹ پر فراہم ہیں۔
4۔ جن امیدواروں نے اپنے قطعی مفصل ایپلی کیشن فارم (ڈی اے ایف) پیش کردیئے ہیں انھیں نوڈل ایجنسی یعنی آئی ٹی بی پی کی طرف سے پی ایس ٹی / پی ای ٹی/ ایم ایس ٹی کے سلسلے میں کال لیٹر جاری کئے جائیں گے۔امیدواروں کو پی ایس ٹی/ پی ای ٹی/ ایم ایس ٹی میں بیٹھنے کے لیے اپنے الاٹ شدہ مراکز میں کال لیٹر کو فوٹو والے شناختی ثبوت یعنی آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، ووٹر آئی کارڈ وغیرہ کے ساتھ دکھانا ہوگا۔
5۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جائے کہ اگر ان کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو فوراً ہیڈ کوارٹر، ڈی جی، انڈو تبتن بورڈر پولیس، بلاک نمبر2، سی جی او کمپلیکس،لودی روڈ، نئی دہلی 110003 کو مطلع کریں یا ٹیلیفون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای- میل آئی ڈیcomdtrect@itbp.gov.inیایو پی ایس سیکو خط یا فیکس کے ذریعے فوری طور پر مطلع کریں تاکہ انھیں مراسلہ فوراً بھیجاجاسکے۔
6۔ جو امیدوار کامیاب نہیں ہوں گے ان کی مارک شیٹ قطعی نتائج شائع ہونے(پرسنالٹی ٹیسٹ ہونے کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جائے گا۔ اور 30 دن کی مدت کے لیے ویب سائٹ پر رہیں گی۔
7۔ امیدوار اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش ڈال کر یہ مارک شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ البتہ مارک شیٹ چھپی ہوئی / ہارڈ کاپی کی شکل میں یو پی ایس سی کی طرف سے خصوصی درخواست کی بنیاد پر امیدواروں کو جاری کی جائے گی جس لیے پتہ لکھا ہوا اور ٹکٹ لگا ہوا لفافہ آنا چاہیے۔ جو امیدوار مارک شیٹ کی چھپی ہوئی/ ہارڈ کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں کمیشن کی ویب سائٹ پر مارک شیٹ ڈالے جانے کے 30 دن کے اندر اندر اس سلسلے میں درخواست کرنی چاہیے۔ اس کے بعدان کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
نتائج کے لیے یہاں پر کلک کیجیے
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1311
(Release ID: 1696368)
Visitor Counter : 170