وزارت دفاع

مالابار بحری مشقیں

Posted On: 08 FEB 2021 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08: فروری 2021:    مالابار مشقو ں کا سلسلہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک سالانہ باہمی بحری مشقوں کے طور پر 1992 میں شروع ہوا تھا۔ جاپان ان بحری مشقوںمیں  2015  میں شامل ہوا ۔مالابار 2020 کی مشقوںمیں  آسٹریلیا کی بحریہ  نےبھی حصہ لیا تھا۔

مالابار  بحری مشقیں  ،چار وں ممالک کی بحریہ کے درمیان وسیع تر باہمی تعامل  ، بین کارکردگی اور تعاون کی مشقیں  ہیں۔ یہ مشقیں  شراکت کرنے والے ملکوں کے مابین  سمندر سے متعلق معاملات  پر نظریات   کی یکسانیت  کو اجاگر  کرتی ہیں نیز  ایک آزاد ، شمولیاتی  ہند- بحرالکاہل اور  ضابطے پر مبنی بین الاقوامی آرڈر  کے تئیں  ان کے  ساجھا عز م کا بھی اظہار کرتی ہیں۔

2020  میں بھارتی بحریہ کی میزبانی میں  مالابار سمندری مشقوں کا 24 واں  ایڈیشن   منعقدہوا ،جس میں  ہندوستانی بحریہ، امریکی بحریہ ، جاپان کی سمندری ذاتی دفاعی فورس  اور  شاہی آسٹریلیا کی بحریہ نے  حصہ لیا۔

یہ معلومات  آج راجیہ سبھا میں  جناب  کے سوما پرساد کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  دفاع کے وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے ایک تحریر ی جواب میں فراہم کی ۔

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

U- 1292



(Release ID: 1696183) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Bengali