قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو  میں رینا ڈھاکہ اور روما دیوی کے زیر سرپرستی قبائلی فیشن کا جلوہ


مدھیہ پردیش کے بائیگی پروندھا رقص  ، جھارکھنڈ کے کھرساون چھاؤ اڈیشہ کے سنبھل پوری رقص اور اتراکھنڈ کے جونساری رقص نے لوگوں کو مسحور کیا

Posted On: 07 FEB 2021 1:26PM by PIB Delhi

1.jpg 2.jpg 3.jpg 4.jpg

نئی  دہلی،8 فروری 2021:دہلی ہاٹ میں منعقد آدی مہوتسو میں ہمارے ملک کی رنگ برنگی قبائلی ثقافت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ امنڈ رہی ہے۔ قبائلی ہندوستان آدی مہوتسو کے نام سے جاری اس میلے کی خاص کشش ثقافتی پروگرام ہے، جن سے ہندوستانی قبائل کے تنوع اور رنگا رنگی کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ آدی مہوتسو کے چھٹے دن کے پروگراموں کی ایک جھلک ہے، جہاں جمع ہونے والے لوگوں کو شام کے وقت پرکشش ثقافتی پروگرام دیکھنے کا موقع ملا۔

اس شام کے پروگراموں میں بہت متاثر کرنے والا ایک پہلو وہ خوبصورت قبائلی فیشن شو رہا، جس میں ماہر قبائلی دستکاروں کے تیار کردہ ملبوسات اور ڈیزائن نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔ انہیں معروف قبائلی فنکار مس روما دیوی  اور مشہور فیشن ڈایزائنر مس رینا ڈھاکہ کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ دستکاروں  کے بنائی کے فن سے زندگی پانے والے ان ڈیزائنوں سے اس رشتہ کا پتہ لگتا ہے، جو قبائلی لوگ مظاہر فطرت کے ساتھ رکھتے ہیں۔

اس نمائش میں ملک کے مختلف حصوں سے قبائلیوں کے بنائی کے بہترین نمونے رکھے گئے تھے، جن میں ساریاں ، کرتیاں، ٹاپس، شالیں  اور اسٹولس ان سے متعلقہ اشیاء جیسے شمال مشرقی علاقوں سے گہنے وغیرہ اور دھوکرا جیولری اور بنجارہ بیگس وغیرہ شامل ہیں۔

5.jpg 6.jpg

ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا نے اس موقع پرکہا کہ آدی مہوتسو ہمارے قبائلیوں کے روایتی فن اور دستکاری کے ساتھ ساتھ ان کی متنوع ثقافتی وراثت کو اجاگر کرتا ہے۔ فطرت سے ان کا رشتہ اور ان کی سادگی ان کے ساتھ بنے ہوئے ملبوسات اور دیگر فنکاری کے نمونوں میں سامنے آتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ٹی آر آئی ایف ای ڈی زیادہ سے زیادہ لوگوں میں قبائلی ثقافت کو مقبول بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

ہفتہ کو آدی مہوتسو میں شرکت کرنے والی معزز شخصیات میں سینئر افسران بھی شامل ہیں، جن میں جناب دیپک کھاندیکر، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ، جناب آر کے گپتا، سکریٹری وزارت برائے ماحولیات اور جنگلات ، جناب اجے ترکی، سکرٹری وزارت برائے دیہی ترقیات، مسز ریتا شرما، جوائنٹ سکریٹری وزرات برائے ماحولیات اور جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، مسز منجو پانڈے جوائنٹ سکریٹری وزارت برائے ماحولیات وجنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، مسز نیرجا ادیداں، جوائنٹ سکریٹری وزارت ثقافت ، جناب سدھانشو پانڈے، سکریٹری محکمۂ خوراک اور پبلک ڈسٹری بیوشن، جناب پی کے ترپاتھی، سکریٹری وزرات برائے اسٹیل اور مس لینا لندن، سکریٹری وزارت برائے امور صارفین کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس سے قبل دن میں آئی اے ایس افسران کی بیویوں کے نمائندوں اور ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اسی ایشوسی ایشن کے کچھ دوسرے ارکان نے بھی اس میلے میں شرکت کی۔

ہفتہ کی شام پیش کیے جانے والے ثقافتی پروگراموں میں فن کے بہترین نمونے پیش کیے گئے ، جن میں مدھیہ پردیش کا بائیگی پروندھا رقص، جھارکھنڈ کا کھرساون چھاؤ ، اڈیشہ کا سنبھل پوری رقص اور اترا کھنڈ کا جان ساری رقص شامل ہیں۔

اس میلے میں کوئی بھی شخص قبائلی دستکاری کے بہترین نمونوں کی خریداری کر سکتا ہے، جن میں گہنوں سے لے کر ملبوسات تک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس آدی مہوتسو میں قبائلی کھانوں کا بھی ذائقہ لیا جاسکتا ہے۔

قبائلی دستکاری ثقافت اور تجارت کی روح کے جشن پر مبنی آدی مہوتسو آئی این اے نئی دہلی کے دہلی ہاٹ میں 15فروری 2021 تک روزانہ صبح 11 بجے سےرات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

آدی مہوتسو میں تشریف لائیے اور ووکل فار لوکل کے جذبہ کو آگے بڑھائیے۔ #خریدیے قبائلی اشیاء۔

A picture containing text, outdoor, person, peopleDescription automatically generated A picture containing text, cluttered, colorful, saleDescription automatically generated A picture containing text, sky, outdoorDescription automatically generated

9.jpg 10.jpg 11.jpg

آدی مہوتسو ایک سالانہ منعقدہ ہونے والا میلہ ہے، جو 2017 میں شروع ہواتھا۔  اس میلے کے ذریعہ لوگوں کو ایک ہی جگہ پر پورے ملک میں بسنے والے قبائلی برادری کے متنوع دستکاری کے فن اور ثقافت سے روشناس کرانے کی ایک کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم 2020 میں اس تقریب کا انعقاد کووڈوبا کے پھیل جانے کے بنا پر نہیں کیا جاسکا تھا۔

دو ہفتے پرمحیط اس پروگرام میں قبائلیوں کے فن کو اور ان کے گہنوں وغیرہ کو دو سو سے زیادہ اسٹالوں پر رکھا جاتا ہے۔ اس میلے میں تقریباً ایک ہزار قبائلی فن کار حصہ لے رہے ہیں۔

وزارت برائے قبائلی امور کے تحت  Tribal Cooperative Marketing Development Federation of India (TRIFED) جو قبائلیوں کو اختیارات دیے جانے کے لیے کام کر رہی ہے، ان کی آمدنی اور ضروریات  زندگی میں بہتری لانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ آدی مہوتسو ایک ایسا میلہ ہے، جو ان برادریوں کو معاشی مدد فراہم کرتا ہے اور انہیں مخصوص دھارے کی ترقی سے نزدیک تر لاتا ہے۔

****

 

U No. 1277

م ن۔س ب ۔ ع ح



(Release ID: 1696160) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil