سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

الجبرا اور جیومیٹری کے چوراہے پر نظریات کویکجا کرنا ،بہتر مشین آموزشی  الگورتھم فراہم کرسکتے ہیں


اس سے بصریاتی مشاہدات جیسے بعض وسائل سے ابھرنے والے اعداد وشمار کی بہتر ماڈلنگ کی  راہ ہموار ہوسکتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 FEB 2021 10:01AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08: فروری 2021: سائنسداں  جلد ہی ایک  ایسا مستحکم الگورتھم  وضع کرسکتے ہیں ، جو الجبرا اور جیومیٹری  کے چوراہے پر یکجانظریات پر توجہ مرکو زکرکے کہیں زیادہ بہتر مشین لرننگ  کے ایپلی کیشن  فراہم کرسکتا ہے ۔

ممبئی کے ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ  میں اسسٹنٹ پروفیسر  ہری ہرن  نارائنن ، کی خواہش ہے کہ وہ مشین لرننگ کا ایسا الگورتھم  وضع کریں ، جو مشاہدات  سے آموزش حاصل کرسکے اور ریاضیاتی  مقاصد پر مبنی بہتر پیش گوئیاں کرسکے ، جو کہ گوناگوں  اور لائی گروپ کے نام سے معروف ہے۔ پروفیسر نارائنن  کو حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ اس سال کی سورن جینتی فیلوشپ  سے نوازا گیا تھا۔

 مشین لرننگ کی وسیع پیمانے پر تشریح ، ایک ایسے ضابطہ  نظم کے طور پر کی جاسکتی ہے ،جس کا مقصد کسی کمپیوٹر کو ، مستقبل کے مشاہدات کے بارے میں مشاہدہ شدہ اعداد وشمار سے  نتائج اخذ  کرنے کے قابل بنایاجاسکے ۔دو سمتیں  ایسی ہیں ،جن میں ، مشین لرننگ  کے ضمن میں اہم پیش رفت  حاصل کرنا ہے۔پہلی تو یہ کہ معدودِ چند مشاہدات سے نتائج اخذ کرنا  جبکہ دوسری سمت ، پیچیدہ  اعدادوشمار کو ڈیل کرنا ہے جو کہ  کرایو – الیٹرون  مائیکروکروپ اور ورلڈ وائلڈ ویب جیسی   بصریاتی  نیز تصوراتی  زمرے میں  حالیہ ایپلی کیشن کے ذریعہ پائیداری حاصل کرچکا ہے۔

گوناگونیت اور لائی گروپ کے استعمال سے ان دونوں  معاملات پر توجہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ ایسے الگورتھم  کی جانب رہنمائی کرسکتے ہیں ، جو رئیل لائف  ایپلی کیشنز میں   بہتر پیش گوئیاں کرسکتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHVL.jpg

(مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر ہری ہرن نارائنن  (harius80[at]gmail[dot]com) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے)

*************

ش ح۔اع ۔رم

(08-02-2021)

U- 1273


(ریلیز آئی ڈی: 1696106) وزیٹر کاؤنٹر : 182