زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حکومت ہند نے مالی برس 2021۔22 کے لئے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے لئے 16000 کروڑ روپئے مختص کیے

Posted On: 07 FEB 2021 6:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 07 فروری 2021: ملک بھر میں کسانوں کی فصلوں کے تحفظ کو فروغ دینے اور کسانوں تک فصل بیمہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ یقینی بنانے کے لئے، بھارتی حکومت نے مالی برس 2021۔22 کے لئے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے لئے 16000 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ گذشتہ مالی برس 2020۔21 کے مقابلے میں مالی برس 2021۔22 کے لئے تقریباً 305 کروڑ روپئے کے بقدر کا بجٹی اضافہ کیا گیا ہے، جو ملک میں زرعی شعبے میں ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ اسکیم بوائی کے سائیکل سے قبل سے لے کر فصل کی کٹائی کے بعد تک کے لئے تحفظ فراہم کرتی ہے، جس میں محفوظ کی گئی بوائی اور فصل سیزن کے وسط میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کے لئے تحفظ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

5 برس قبل، 13 جنوری 2016 کو، بھارتی حکومت نے اس اہم فصل بیمہ یوجنا کو منظوری دی تھی۔ کسانوں کے لئے ملک بھر میں سب سےکم اور یکساں پریمیئم پر ایک بڑے خطرے کا حل فراہم کرانے کے لئے ایک تاریخی پہل کے طور پر اس اسکیم کا تصور  کیا گیا تھا۔

آج، پی ایم ایف بی وائی عالمی سطح پر کاشتکار شراکت داری معاملے میں سب سے بڑی فصل بیمہ اسکیم ہے اور پریمیئم کے معاملے میں تیسری سب سے بڑی اسکیم ہے۔ سال در سال کی بنیاد پر 5.5 کروڑ سے زائد کاشتکاروں سے درخواست موصول ہو چکی ہیں۔

گذشتہ 5برسوں میں، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے ڈھانچہ جاتی، لاجسٹکل اور دیگر چنوتیوں کا سامنا کرتے ہوئے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کو پھر سے شروع کرنے کی سمت میں بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ اس اسکیم کو 2020 میں اس کی تجدیدکاری کے بعد کاشتکاروں کے لئے رضاکارانہ بنایا گیا تھا۔

اس اسکیم نے کسان کو فصل بیمہ ایپ، سی ایس سی مرکز یا نزدیکی زرعی افسر کے توسط سے کسی بھی حادثے کے ہونے 72 گھنٹوں کے اندر ہوئے فصل کے نقصان کی رپورٹ کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔ اس کے بعد نقصان کے دعوے کا فائدہ کاشتکار کے بینک کھاتوں میں الیکٹرانک طریقے سے فراہم کرایا جائے گا۔

پی ایم ایف بی وائی پورٹل کے ساتھ زمین کے ریکارڈکو مربوط کرنا، کاشتکاروں کے اندراج کو آسان بنانے کے لئے فصل بیمہ موبائل ۔ ایپ کا استعمال اور سیٹلائٹ کے ذریعہ منظر کشی، ریموٹ سینسنگ تکنیک، ڈرون، آرٹیفشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ جیسی تکینک سے فصل نقصان کی اندازہ کاری کرنا اسکیم کی چند خصوصیات ہیں۔

اب تک، پی ایم ایف بی وائی کے تحت درج رجسٹر تمام کاشتکاروں میں سے 84 فیصد چھوٹے اور حاشیے پر موجود کاشتکار ہیں۔ اس طرح، سب سے کمزور کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

حکومت کا مقصد ڈھانچہ جاتی، لاجسٹکل اور دیگر چنوتیوں کو حل کرنا، اور # آتم نربھر بھارت کے لئے تمام کاشتکاروں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا۔ پی ایم ایف بی وائی سے حاصل ہوانے والے فوائد میں اضافہ کرنا ہے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U-1271




(Release ID: 1696059) Visitor Counter : 231