ریلوے کی وزارت
انڈین ریلویز کے ذریعہ گھروں کو لوٹنے والے مائیگرنیٹ افراد کو دی گئی سہولیات
Posted On:
05 FEB 2021 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی 05 فروری 2021:دوسری جگہوں پر پھنسے ہوئے مزدوروں اور دیگر افراد کو سہولت دینے کے لئے انڈین ریلویز نے یکم مئی 2020 اور 31 اگست 2020 کے دوران 4621 شرمک اسپیشل ریل گاڑیاں چلائیں تاکہ یہ لوگ مختلف ریاستوں میں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ شرمک اسپیشل گاڑیوں کے لئے ریاستوں نے درخواست کی تھی اور عام حالات میں اس طرح کی ریل گاڑیوں کو ریاستی سرکاریں/ایجنسی یا کوئی بھی شخص پورا کرایہ ادا کرکے بُک کرتا ہے جس میں دونوں سمتوں کا عام کرایہ، سروس چارج، ایمپٹی ہالیج چارج ،ڈی ٹینشن چارج وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
تاہم انڈین ریلویز نے شرمک اسپیشل ریل گاڑیوں کو صرف ایک طرف کے کرائے کے ساتھ بُک کئے جانے کی اجازت دی اور مسافروں سے براہ راست کوئی کرایہ وصول نہیں کیا گیا۔ ریلویز نے شرمک اسپیشل ٹرینوں کا کرایہ ریاستی سرکاروں یا ان کے مصدقہ نمائندوں سے وصول کیا۔ اس کے علاوہ مسافروں کی حفاظت اور کووڈ19 عالمی وباء کے پھیلنے کی روک تھام کے لئے ریلویز نے شرمک اسپیشل ٹرینوں میں خاص انتظامات کئے مثلاً زیادہ صفائی ستھرائی، خصوصی سیکیورٹی ، طبی انتظامات ، ریک کی صفائی ستھرائی، مفت کھانا پانی وغیرہ۔ ریاستی سرکاروں اور انڈین ریلویز نے کھانا اور پانی مفت تقسیم کیا۔ کل ملا کر ریلویز نے اس مدت کے دوران ایک اعشاریہ نو چھ کروڑ وقت کے کھانے میں اور اور دو اعشاریہ ایک نو کروڑ پانی کے پیکٹ بانٹے۔ ریاستی حکومت نے جو خدمات مہیا کرائیں وہ اس سے الگ ہیں۔
ریلوے ، کامرس اور صفت اور صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
****
م ن ۔ر ف۔ س ا
U No.1208
(Release ID: 1695635)
Visitor Counter : 120