ریلوے کی وزارت
بجٹ میں مختص رقومات کا استعمال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2021 3:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی 05 فروری 2021:بجٹ میں رقومات پر وجیکٹ کے لئے مختص کی جاتی ہیں نہ کہ ریاستوں کے لئے ، کیونکہ انڈین ریلویز نیٹ ورک مختلف ریاستی سرحدوں کے پار پھیلا ہوا ہے،نئی لائنوں ، چھوٹی لائنوں کو بڑی لائنوں میں تبدیل کرنے اور دوگنی کرنے کا کام گزشتہ پانچ برس میں یعنی مالی سال 2015-16 سے مالی سال 2019-20 کے دوران ایک لاکھ 53 ہزار 998 کروڑ یعنی ہرسال بجٹ میں مختص رقومات کا سالانہ اوسط 30 ہزار 798 کروڑ سالانہ تھا جوکہ 200-14 کے دوران اوسط سالانہ بجٹ الاٹمنٹ رقم 11 ہزار 527 کروڑ ہرسال کے مقابلے 167 فی صد زیادہ ہے۔ منصوبوں کی تفصیلات بشمول لاگت، اخراجات اور خاکے پبلک ڈومین میں حسب ذیل ذرائع پر دستیاب ہیں۔ انڈین ریلوے ویب سائٹ www.indianrailways.gov.in ریلوے کی وزارت، ریلوے بورڈ، اباؤٹ انڈین ریلویز، ریلوے بورڈ ڈائریکٹریٹس، فائنانس(بجٹ)،پنک بک(ایئر)، ریلوے وائزورکس، مشنری اینڈ رولنگ اسٹاک پروگرام(آر ایس پی)۔
پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور پروجیکٹوں کو ترجیح کے اعتبار سے درجہ بند کیا ہے۔ ان کاموں کے لئے فنڈ دیئے گئے ہیں کہ وہ اسے تیزی سے مکمل کریں اور وسائل کو اس طرح سے نہیں پھیلایا گیا ہے کہ اس کے مطابق نتائج نہ مل سکیں۔
ریلوے، کامرس اور صفت اور صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم محکمے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
****
U No.1206
(ریلیز آئی ڈی: 1695622)
وزیٹر کاؤنٹر : 147