ریلوے کی وزارت

ریلویز، کامرس اور صنعت ، صارفین امور اور خوراک نیزعوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے عام بجٹ 2021 کو ہندوستانی ریلویز کے لئے خوش آئند قراردیتے ہوئے، ستائش کی


اب تک کی سب سے بڑی سالانہ سی اے پی ای ایکس  (215058کروڑ) کی دستیابی کے ساتھ ،ہندوستانی ریلوے ’’میک انڈیاآتم نربھر ‘‘ کی تبدیلی کا وسیلہ بنے گا

ہندوستانی ریلویز ، سن 2023 تک100فیصد بجلی کاری  ، 2030 تک نیٹ زیرو کاربن امیشن  نیٹ ورک  ، ریلویز کی جدیدکاری ، ٹکٹ بکنگ کو سہل کرنے ، آن لائن مال برداری کی خدمات جیسے مقاصدکو حاصل کرنے کے اپنے وسیع ترمنصوبے پر آگے کی جانب گامزن ہے ۔ لہذا ہندوستانی ریلویز  ’’ مستقبل کے لئے تیار ‘‘ایک نیٹ ورک بننےکے قریب ہے :جناب پیوش گوئل

ہندوستانی ریلوے کا  نیا انتظامی منتر ہے ترجیح دینا ، وسائل کو مختص کرنا اور تکمیل  کو تیز کرنا

جناب پیوش گوئل نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 04 FEB 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05: فروری 2021:  ریلویز ، کامرس اور صنعت ، صارفین امور اور خوراک نیز عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج4فروری 2021  کو ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کیا۔ہندوستانی ریلوے کے لئے بجٹ جاتی گنجائشوں  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا ’’ عام بجٹ 2021  ہندوستانی ریلوے کے لئے تاریخی رہا ہے۔اس نے ہندوستانی ریلوے میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے لئے سب سے زیادہ  رقم کی گنجائش  معیشت کو ازسرنو استحکام دینے کے لئے ایک اہم وسیلہ ثابت ہوگا اوریہ ہندوستانی ریلویز کو آتم نربھر بھارتکی جانب گامزن کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز ، سن 2023 تک100فیصد بجلی کاری  ، 2030 تک نیٹ زیرو کاربن امیشن  نیٹ ورک  ، ریلویز کی جدیدکاری ، ٹکٹ بکنگ کو سہل کرنے ، آن لائن مال برداری کی خدمات جیسے مقاصدکو حاصل کرنے کے اپنے وسیع ترمنصوبے پر آگے کی جانب گامزن لہذا ہندوستانی ریلویز  ’’ مستقبل کے لئے تیار ‘‘ایک نیٹ ورک بننےکے قریب ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے مطلع کیا کہ معمول کی خدمات دیگر ساجھیداروں کے ساتھ صلاح ومشورے سے  طے کی جائیں گے کیونکہ کووڈ کی صورتحال پر نگرانی رکھی جارہی ہے۔ ٹیکہ کاری کی مہم میں تیزی آئی ہے لیکن ہمیں ابھی تک  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مخصوص مال بردار ی کے کوریڈور کے بارے میں  گفتگو کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ اثاثوں کی  فروخت کا کام  مرحلوں میں کیا جاسکتا ہے ، جو عوامی پیمانے پر فہرست بناکر نیز ڈی ایف سی  کے پورے طور پر فعال ہونے کے بعد  اور  ڈی ایف  سی سی آئی ایل کے بہتر منافع  فراہم کرنے کے ساتھ  بتدریج حصص کی فروخت کےذریعہ کیا جائے گا۔

ہندوستانی ریلوے کے لئے انتظامی منتر پر گفتگوکرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کا انتظامی منتر ترجیح دینا ، وسائل مختص کرنا اور تکمیل کے لئے تیزی لانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نئے پروجیکٹوں کا اعلان کرنے کے بجائے پروجیکٹوں کو پورا کرنے پرتوجہ مرکوز ہے۔ موجودہ 513  جاری نافذ کئے جارہے پروجیکٹوں  میں سے ریلویز نے ایچ ڈی این /ایچ یو این روٹس پر صلاحیت میں اضافہ کرنے کے پروجیکٹوں سے متعلق  انتہائی حساس  ،  حساس  ، کثیر ٹریکنگ والے پروجیکٹوں  ، کنکٹوٹی کے پروجیکٹوں   اور قومی پروجیکٹوں کی شناخت کی ہے۔آئندہ چار برسو ں کے لئے  رقموں کو  مختص کرنے اور اہداف کے لئے  منصوبہ بندی  کی جارہی ہے۔تمام انتہائی حساس پروجیکٹوں کو  مارچ 2022 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دیگر کی تکمیل مارچ  2024 تک ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب  ہندوستانی ریلویز کے پاس اب تک کی سب سے زیادہ اس سال215058کروڑروپے کا مجموعی  منصوبہ جاتی   رقم ہے، جن میں سے 75 ہزار کروڑروپے اندرونی وسائل ،100258کروڑروپے  اضافی بجٹ جاتی وسائل  اور عام بجٹ میں مختص کردہ  107100 کروڑروپے  شامل ہیں ، جو سرمایہ جاتی اخراجات کے لئے ہیں۔

ہندوستانی ریلویز نے ریلویز کو  ریکارڈ 110055کروڑروپے کی رقم مختص کی گئی ہے، جس میں سے  107100 کروڑروپے ، پارلیمنٹ میں  پیش کردہ مرکزی بجٹ  22-2021  میں سرمایہ جاتی اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ مجموعی بجٹ جاتی  مختص کردہ رقم  37050 کروڑروپے  ہے ، جو  مرکزی بجٹ  21-2020  کے مقابلے میں ( 53فیصد) زیادہ ہے۔ کووڈ کے باوجود  ہندوستانی ریلوے میں   زیر تکمیل بنیادی ڈھانچے کے  پروجیکٹوں میں قابل ذکر پیش رفت نظر آرہی ہے۔

اس مجموعی مختص رقم کے ساتھ  انڈین ریلویز  ہندوستانی معیشت  کی قیادت کرے گا۔سالانہ منصوبہ 21-2020  کا زور  بنیادی ڈھانچے کے فروغ  ،مجموعی  استحکام ، ٹرمنل سہولیات کا فروغ ، ٹرینوں کی رفتار کو بہتر کرنے ، سگنلنگ نظاموں  ،  مسافروں  کی سہولیات  میں  بہتری  ،سڑکوں  کے پُلوں  اور انڈر پاسوں  کے  تحفظاتی کاموں وغیرہ پر  مرکوز رہے گا۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U- 1196



(Release ID: 1695494) Visitor Counter : 112