وزارت خزانہ

آسام میں آمدنی ٹیکس محکمے کی تلاشی کی کارروائیاں

Posted On: 03 FEB 2021 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03: فروری 2021:  آمدنی ٹیکس کے محکمے نے آسام کے تین سرکردہ کاروباری گروپوں  کے معاملوں میں 29  جنوری 2021  کو تلاشی اور سروے کی کارروائیاں کیں۔ یہ گروپ تعمیر ،چائے کے باغات کی ٹھیکیداری اور کاروبار میں مصروف ہیں۔تلاشی اور سروے کی یہ  کارروائیاں گواہاٹی ،دلی ، گروگرام  ، کولکتہ ،سلی گوڑی ، علی پور دوار  ، تیج پور  اور نلباڑی (آسام ) میں   20 مقامات پر کی گئیں۔

ان تینو ں گروپوں کے خلاف اصل الزامات یہ ہیں  کہ وہ  اخراجات میں  پھیر بدل کررہے تھے اور غیر حقیقی ،غیر محفوظ قرضوں اور سکیورٹی  پریئیم کی شکل میں ان رقوم کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ان کی اینٹریز کررہے تھے۔ان کمپنیوں نے  فرضی اخراجات  کے دعوے کرکے برسوں تک اپنے مجموعی منافعوں میں  ردوبدل کی اور شیئر کے پریمئیم ، شیئر کے سرمائے اور  غیر محفوظ قرضے کی شکل میں  ،ان رقومات کو دوبارہ کاروبار میں  لگایا۔

تلاشی کی کارروئیوں کے دوران لگ بھگ 87 کروڑروپے مالیت کے  غیر تفصیلی اخراجات  دکھانے والے ہاتھ کے لکھے ہوئے  نوٹس  پائے گئے۔شیئر کے سرمائے اور غیر محفوظ قرضوں کی شکل میں نیز لگ بھگ 100 کروڑروپے کی مالیت کی رقم کو  گڈمڈ کرنے  کے ذریعہ فرضی کمپنیوں کی طرف سے  اینٹریز  بھی پائی گئیں۔مزیدبرآں  4.20 کروڑروپے  کے نقد بیلنس میں  فرق ظاہر کرتے ہوئے ڈجیٹل ثبوتوں کا جز و  بھی ملا،جس کے ساتھ مالیاتی بر س کے اختتام پر اخراجات کے بوگس  کھاتے بھی پائےگئے۔12 کروڑروپے کے کیش بیلنس کے ساتھ 32 کروڑروپے کا منافع ظاہر کرنے والی مالیاتی اسٹیٹمنٹ پائی گئی ، جو کہ باضابطہ کھاتوں سے میل نہیں  کھاتی تھی۔سرور س  ، کمپیوٹر ز اور فونوں کے ڈجیٹل بیک اپ لئے گئے، جس کا مقصد مزید  مطالعہ کرنا ہے،جس سے ان ٹیکس دہندگان کے کاروبار کی اصل تصویر سامنے آئی ۔

42 لاکھ روپے کی نقدرقم  ضبط کی گئی ہے۔ان معاملات میں  مجموعی آمدنی  کا تخمینہ 200 کروڑروپے سے زیادہ ہے۔ بینک کے 9 لاکرز  بھی پائے گئے ہیں، جنہیں ابھی کھولنا باقی ہے۔

مزید تحقیقات  جاری ہیں۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 1162


(Release ID: 1695451) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Manipuri