ریلوے کی وزارت

نجی شراکت داری کے ساتھ ریلویز کی توسیع

Posted On: 03 FEB 2021 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03: فروری 2021: تخمینہ لگایا گیا ہے کہ  ریلوے کو سن 2030 تک نیٹ ورک کی توسیع ، صلاحیت میں اضافہ ، مال برداری کےٹرمنلوں کا قیام ، اسٹیشنوں کا فروغ نو  ، رولنگ اسٹاک  کی شمولیت  اور دیگر جدید کاری اور اپ گریڈیشن  کے کاموں وغیرہ  کے لئے  50 لاکھ  کروڑروپے کی مالیاتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔اس کا مقصد مسافر اور مال برداری کی خدمات کی بہتر فراہمی اور نقل وحمل میں ریلویز کا ماڈل حصہ بڑھانا ہے۔سرمایہ جاتی فنڈنگ  میں فرق کو ختم کرنے اور جدید ٹکنالوجی لانے نیز کارروائی جاتی کارکردگیوں کو بہتر بنانے کی غرض سے بہت سے اقدامات میں عوامی نجی ساجھیداری  (پی پی پی)ماڈل کا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ہے، جس میں نیٹ ورک کی توسیع  اور مسافروں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ منتخبہ روٹس پر مسافرٹرینوں کو چلانے کے لئے جدید ڈبے شامل کرنا ہے۔البتہ ریلوں کے آپریشن اور سلامتی کی ذمہ داری انڈین ریلویز کے پاس ہی رہے گی۔ابھی تک 12 کلسٹروں  میں  150 ٹرینوں کو پی پی پی بنیاد پر جدید مسافروں کے ڈبے شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ٹرین کارروائیوں میں  پی پی پی کے معاملوں میں  ، محصول کی وصولی اور مال برداری کے چارجز کی ادائیگی  نیز ہندوستان ریلوے کو محصول کے حصے کے ذریعہ نجی شراکتداری  کو سرمایہ کاری سے متعلق  واپس ادائیگی کو فعال بنانے کے  طریقہ کا ر کی منصوبہ بندی کی گئ  ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ریلویز ،کامرس اور صنعت نیز صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 1154


(Release ID: 1695425) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Manipuri , Tamil