وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی گروگرام نے 12.67 کروڑ روپے  کی جی ایس ٹی جمع کرنے اور حکومت کو  آگے جمع کرانے سے رکنے پر   ایک شخص کو   گرفتار کیا

Posted On: 04 FEB 2021 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 فروری 2021/ ڈائریکٹوریٹ  جنرل آف جی ایس ٹی اینٹلی جینس (ڈی جی جی آئی) شمالی زون ، گروگرام نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہریش  کمار رام پال  میسرز رام پال اینڈ کمپنی  (آئی سی اے آئی رجسٹریشن نمبر 080333) کو گرفتار کیا ہے۔ رام پال  اینڈکمپنی  نے ایم ایس  اسٹار کرسٹ  سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ   سے،  جو ایک سی اے فرم ہے، اس نے اسٹار کرسٹ سروسیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی کمپنی سے سرکار کو جی ایس ٹی جمع کرنے کے نام پر  12.67 کروڑ روپے    کی رقم  حاصل کی  اور بعد میں   اسے جمع نہیں کیا  گیا اور  اس رقم کا  غلط استعمال کیا گیا۔ ہریش کمار رام پال  کمپنی میں خرد برد کرنے اور جعلی جی ایس  ٹی چالان بنانے میں ملوث تھے۔

اس لیے جناب ہریش کمار رام پال نے سی جی ایس ٹی قانون 2017 کی دفعہ132 (ایک)(ڈی) کے التزامات کے تحت غلط فائدہ اٹھانے اور اسے جاری رکھنے کا جرم کیا ہے، جو کہ 132 (پانچ) کے تحت غیرضمانتی جرم ہے۔ یہ جرم سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 132(ایک)(آئی) کے تحت قابل سزا ہے۔ اس کے تحت جناب ہریش رام پال کو 3فروری 2021 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69(ایک) کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں 3فروری کو ساکیت کورٹ میں میٹروپولٹین مجسٹریٹ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نئی دہلی میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں 14دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

*********

ش ح۔ ش ت۔ج۔ ج ق۔ ت ع

Uno-1187


(Release ID: 1695419) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Tamil