ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی صنعت کی وزارت کے تحت گھریلو صنعتیں و دست کاری کا محکمہ پہلے ورچوول بھارت پرو-2021 تقریب میں حصہ لے گا

Posted On: 29 JAN 2021 5:13PM by PIB Delhi

کپڑے کی صنعت کی وزارت کے تحت گھریلو صنعتیں و دست کاری کا محکمہ پہلے ورچوول بھارت پرو-2021 تقریب میں حصہ لے رہا ہے،جس کا انعقاد بھارت سرکار کی  وزارت سیاحت کی طرف سے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر سال کیا جاتا ہے۔ کووڈ وبا کی وجہ سے اس سال بھارت پرو کا انعقاد ورچوول پلیٹ فارم www.bharatparv2021.com پر 26 جنوری سے 31 جنوری 2021 تک کیا گیا ہے۔

گھریلو صنعتیں و دست کاری کا محکمہ ہر سال بھارت پرو میں حصہ لیتا ہے اور اس سال 6 ایوارڈ یافتہ دست کاروں سمیت  11 ماہر دست کاروں کے  بنائے ہوئے پتھر کے مجسموں کی نمائش کی جارہی ہے۔ اس بار ورچوول پلیٹ فارم کے توسط سے پتھر کے بنے مجسمے  اور دھات سے بنے نقش ونگار والے برتن، سکی گھاس، نقش ونگار والی تصویریں، ٹکلی کلا، لکڑی پر نقاشی، گلابی میناکاری، کھلونے، کانچ کے فریم کا کام اور دھوگرا کرافٹ، گڑیا سازی اور کاغذ سے بنے ہوئے آرٹ کے نمونوں کی نمائش ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر ایک اسٹال ووکل فار لوکل کو پوری طرح سے وقف ہے۔

ورچوول بھارت پرو -2021 کا افتتاح لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نےوزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی موجودگی میں 26 جنوری 2021 کو کیا تھا۔ وزارت سیاحت سال 2016 سے ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ کے سامنے کے احاطے میں بھارت پرو کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ اس انعقاد کے توسط سے حب الوطنی پیدا کرنے کا تصور کیا گیا ہے اور یہ ملک کی مالا مال  اور مختلف ثقافتی تکثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارت پرو -2021 میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی مرکزی وزارتوں، ریاستوں کے تھیم پر مبنی اسٹال ، فوڈ فیسٹول/ اسٹوڈیو کچن، کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ثقافتی گروپوں کے ذریعے فن کا مظاہرہ، دست کاری، لوک کلا کا مظاہرہ اور ثقافتی گروپوں کے ذریعے پیشکشوں کا مظاہرہ ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے جذبے کو اور زیادہ مضبوط کرنے کےلیے کیا جارہا ہے۔

*****************

U-1161

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔



(Release ID: 1695077) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Punjabi