ریلوے کی وزارت

کسان ریل یوجنا

Posted On: 03 FEB 2021 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3فروری :کسان ریل پروجیکٹ کے تحت درج ذیل راستوں پر کسان ریل خدمات اب تک  فراہم کی جاچکی ہیں :

  1. دیولالی /سانگولا(مہاراشٹر) سے داناپور/مظفرپور (بہار)
  2. اننت پور(آندھراپردیش ) سے آدرش نگر (دہلی)
  3. یشونت پور(کرناٹک ) سے حضرت نظام الدین (دہلی)
  4. وارد /ناگپور(مہاراشٹر) سے آدرش نگر (دہلی )
  5. چھندواڑہ (مدھیہ پردیش ) سے ہاوڑہ (مغربی بنگال)
  6. سانگولا (مہاراشٹر) سے ہاوڑہ (مغربی بنگال)
  7. سانگولا (مہاراشٹر) سےشالیمار( مغربی بنگال )
  8. اندور(مدھیہ پردیش ) سے نیوگواہاٹی ( آسام )
  9. رتلام ( مدھیہ پردیش ) سے نیوگواہاٹی ( آسام )
  10. اندور(مدھیہ پردیش ) سے اگرتلا( تریپورہ)
  11. جالندھر( پنجاب ) سے جیرانیا( تریپورہ)
  12. ناگرسول ( مہاراشٹر) سے نیوگواہاٹی ( آسام )
  13. ناگرسول ( مہاراشٹر) سے چت پور( مغربی بنگال )
  14. ناگرسول ( مہاراشٹر) سے نیوجلپائی گڑی ( آسام )
  15. ناگرسول ( مہاراشٹر) سےنوگاچھیا( بہار)
  16. ناگرسول ( مہاراشٹر) سےفتوہا( بہار)
  17. ناگرسول ( مہاراشٹر) سےبیہاٹہ ( آسام ) اور
  18. ناگرسول ( مہاراشٹر) سےمالدہ ٹاون (مغربی بنگال )

پی پی پی معاہدے کے ذریعہ اب تک کوئی کسان ریل متعارف نہیں کرائی گئی ہے ۔

7اگست ، 2020کو پہلی کسان ریل سروس کے آغاز سے 22جنوری ،2021تک ہندوستانی ریلوے اب تک 157کسان ریل خدمات کا آغاز کرچکی ہے ۔ ان کے ذریعہ پھل اور سبزیوں سمیت دوسری کئی اشیاء پرمشتمل تقریبا 50ہزارٹن سامان کی آمدورفت ہوتی ہے ۔

سبزیوں ، پھلوں اوردوسری چیزوں کی آمدورفت کے تعلق سے ان کی شناخت کاکام وزارت زراعت اورریاستوں کے کسانوں کی بہبود وزراعت /انیمل ہسبینڈری اور فشریز محکموں کے صلاح ومشورے سے کیاگیاہے ۔اس کا فیصلہ موسموں کے اعتبارسے ان اشیاء کی دستیابی کی بنیاد پرکیاگیاہے ۔ چنانچہ ضروری اشیاء جنھیں کسان ریل ٹرینوں کے لئے بک کی جاتی ہیں ۔ ان کامحصول ‘‘پی ’’ سطح کے پارسل محصول کی بنیاد پر کیاجاتاہے اورکرائے میں 50فیصد رعایت دی جاتی ہے ۔کسان ریل خدمات کے ذریعہ پھلوں اورسبزیوں کو لانے لے جانے کی منظوری آپریشن گرین ( ٹاپ ٹو ٹوٹل ) اسکیم کے تحت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم اوایف پی آئی ) کے ذریعہ ہوتی ہے ۔

 اس مقصد کے لئے اب تک ریفرریل کنٹینریا ریفریجیٹرپارسل مین نہیں حاصل کیاگیاہے ۔ تاہم درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے ناسک ، سنگور ،نیوآزادپور ، راجہ کا تالاب /وارانسی ، غازی پوراور فتوہامیں کارگوسینٹرقائم کئے گئے ۔ علاوہ ازیں انلینڈکنٹینرڈپارٹمنٹ دادری میں ایک کولڈ اسٹوریج ریفرپارک ضرورتیارکیاہے اور سونی پت کے رائے میں ایک کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔

فوڈ چین سپلائی میں اضافے کے لئے ریلوے نے مزید حکم تک کے لئے اناج پرسے مصروف سیزن کااضافی چارج واپس لے لیاہے۔اس کے علاوہ یکم اپریل ، 2015سے اناج کے کرائے کو مستحکم بنائےرکھاگیاہے ۔ یعنی اس پرکوئی اضافہ نہیں کیاگیا ہے ۔ ان اقدامات کے نتیجے میں اپریل تادسمبر 2020-2019کے دوران 27.69ملین ٹن کے مقابلے 2021-2020میں اسی مدت کے دوران اناج کی لوڈنگ میں زبردست اضافہ ہوااوراب یہ 50.47ملین ٹن تک جاپہنچاہے ۔ غذائی پیداوارکو لانے لاجانے کے لئے ریک الاٹ منٹ کو ‘ڈی ’سے ‘بی ’زمرے میں لاکر انتہائی جدید کردیاگیاہے تاکہ وقت پر ریک کی سپلائی کو یقینی بنایاجاسکے ۔

یہ اطلاع وزیربرائے ریل ، کامرس وصنعت اور صارفین امور، غذااورعوامی تقسیم جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دی ۔

***************

( ش ح۔ج ق۔ع آ،04.02.2021)

U-1155



(Release ID: 1695058) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Manipuri , Tamil