امور داخلہ کی وزارت

احتجاج کررہے کسانوں کے خلاف لاٹھی چارج

Posted On: 03 FEB 2021 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈیول کے مطابق ’عوامی نظم و نسق‘ اور ’پولیس‘ ریاستی موضوعات ہیں۔ جانچ پڑتال، جرائم کا اندراج / قانونی چارہ جوئی، ملزمین کے خلاف اثبات جرم، جان و مال کا تحفظ وغیرہ سمیت نظم و نسق کو برقرار رکھنے کی ذمے داری بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہے۔

جہاں تک قومی راجدھانی خطہ دہلی کا تعلق ہے، دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ دہلی کی سرحد  پر ٹریکٹر ٹرالیوں میں سوار مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے بڑے قافلوں نے حال ہی میں بنائے گئے ’زرعی قوانین‘ کے خلاف بطور احتجاج پولیس کے ذریعے لگائے گئے بیریکیٹس کو ہٹاتے ہوئے بزور قوت دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انھوں نے جارحانہ انداز میں فساد پھیلانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور پبلک سروینٹس کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے کے لئے مجرمانہ طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مزید برآں کسانوں / مظاہرین کے ذریعے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہیں کیا گیا اور وہ کووڈ-19 کی وبا کے درمیان بغیر فیس ماسک کے بڑی تعداد میں اکٹھا ہوئے۔ کسانوں کی کارروائیوں نے بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس، پانی کی بوچھاروں اور طاقت کے ہلکے استعمال کے علاوہ دہلی پولیس کے پاس کوئی متبادل نہیں چھوڑا۔

یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1119

 


(Release ID: 1695023) Visitor Counter : 97