امور داخلہ کی وزارت

کسانوں کے ذریعے دہلی کی سرحد کو بند کرنا

Posted On: 03 FEB 2021 4:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ قومی راجدھانی خطے کی غازی پور، چلہ، ٹکری اور سنگھو کی سرحدیں احتجاج کررہے کسانوں کے ذریعے بند کردی گئی ہیں اور اس سے دہلی اور پڑوسی ریاستوں کے باشندوں کو پریشانی ہورہی ہے۔ کسی بھی احتجاج میں عوام اور حکومتوں کو مالی خسارہ اٹھانا پڑتا ہے۔

یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1122


(Release ID: 1695022) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil