عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی سول پنشنرز کے لیے نئی پنشن پالیسی شروع کرنے کی کوئی تجویز نہیں: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 03 FEB 2021 5:08PM by PIB Delhi

 

حکومت نے آج کہا ہے کہ فی الحال مرکزی سول پنشنرز کے لیے نئی پنشن پالیسی شروع کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں، شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس برائے پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنشنرز کے لیے پنشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے پنشن اور پنشنرز کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے ’بھوشیہ‘ تیار کیا ہے، جو کہ وزارتوں کا ایک مشترکہ سافٹ ویئر ماڈیول ہے، جو یکم جنوری 2017 سے مرکزی سول پنشنرز کی پنشن اور متعلقہ فوائد کی عمل آوری کے لیے اب ایک لازمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔

پنشن کے ہر ایک معاملہ کی پیش رفت کا پتا لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی گہری نگرانی کے ذریعہ، یہ نظام میں شفافیت اور جوابدہی پیدا کرتا ہے اور اس طرح دیری کو روکتا ہے۔ اس نظام کو فی الحال 7372 ڈی ڈی او کے ذریعہ 96 وزارتوں/محکموں/اعلی اداروں کے 811 دفاتر میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا چکا ہے۔ اس نظام نے ای-پی پی او کی بھی بنیاد ڈالی ہے اور ای پی پی او کو ریٹائر ہونے والے شخص کے ڈیجی لاکر میں ضم کرنے کا انتظام کیا ہے۔

*****

ش ح ۔ ق ت

U:1140

 

 



(Release ID: 1695012) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Manipuri , Tamil