وزارات ثقافت

وزیر ثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے جبل پور میں 2 کھدائی کے مقامات کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 JAN 2021 8:29PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں کرن بیل  تری پوری (مقام نمبر ایک) اور   تیور(مقام نمبر دو) میں کھدائی کے دو مقامات کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران وزیر موصوف نے روایتی پوجا میں حصہ لیا اور ایک درخت بھی لگایا۔

وزیر محترم نے کرن بیل تری پوری کا دورہ کرتے وقت کھیتوں اور دیہی عوام کے گھروں میں کھلے میں پڑے ہوئے تمام آثار کے رکھ رکھاؤ کے لیے ایک مذاکراتی مرکز کے تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان مقامات کے دورے کے دوران جناب پٹیل دیہی عوام کے گھروں کو بھی گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPM7.jpg

 

تیور میں مقام نمبر دو دورے کے دوران وزیر موصوف نے قدیم باوڑی کے رکھ رکھاؤ اور کھدائی کے مقام پر مورتیوں کو محفوظ رکھنے کے احکامات دیے۔ یہ حال میں بنائے گئے محکمہ آثار قدیمہ کے جبل پور سرکل کا  وزیر موصوف کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے اے ایس آئی کے جبل پور سرکل کے کام کاج کو چست و درست بنائے رکھنے کےلیے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021D6H.jpg

 

محکمہ آثار قدیمہ  کے جبل پور سرکل کو اگست 2020 میں ترچی، جھانسی، میرٹھ، ہمپی، رائے گنج اور راج کوٹ میں نئے سرکل کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔

دورے کے دوران جبل پور سرکل کے سپرنٹنڈنٹ ، ماہر آثار قدیمہ جناب سجیت نین اور اے ایس آئی کے دوسرے ملازمین بھی موجود تھے۔

*****************

U-1108

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔

(03-02-2021)

 


(ریلیز آئی ڈی: 1694703) وزیٹر کاؤنٹر : 133
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Manipuri