صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک میں ذہنی صحت بحران

Posted On: 02 FEB 2021 4:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2 فروری 2021/حکومت نے 2016 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلورو کے ذریعہ ہندوستان کے نیشنل مینٹل ہیلتھ سروے(این ای ایچ ایس)کا انعقاد کیا جس کے مطابق 18 سال سے زیادہ عمر کے بالغوں میں ذہنی خرابی کی شکایت تقریباً 10.6 فیصد ہے ۔ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) جو نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایم ایچ پی) کا ایک جزو ہے، کے ذریعہ  692 اضلاع میں عمل درآمد کے لئے منظور کیا گیا ہے جس کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کی سطحوں پر ، ڈی ایم ایچ پی کے تحت دستیاب سہولیات میں ، بیرونی مریضوں کی خدمات ، تشخیص ، مشاورت / نفسیاتی سماجی مداخلت ، مسلسل ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال اور مدد شامل ہیں۔ منشیات ، آؤٹ ریچ خدمات ، ایمبولینس خدمات وغیرہ مندرجہ بالا خدمات کے علاوہ ضلعی سطح پر 10 بستروں پر مشتمل سہولت بھی موجود ہے۔

حکومت نے آبادی کی ذہنی صحت پر  کووڈ-19 وبائی مرض کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے۔ تاہم ، کووڈ-19کے لوگوں کی ذہنی صحت پر جو اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس کا احساس کرتے ہوئے حکومت نےکووڈ-19کے دوران نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

  • ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کی طرف سے پوری متاثرہ آبادی کو نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لئے 24/7 ہیلپ لائن کا قیام  کیا گیا ہے،جو ذہنی صحت سے متعلق کارکنوں کو مختلف ہدف گروپوں یعنی بچوں ، بڑوں ، بزرگوں اور خواتین  میں تقسیم کیا گیا ہے جو ان کو  نفسیاتی مدد فراہم کریں گے۔
  • معاشرے کے مختلف طبقات کی ذہنی صحت سے متعلق امور کے انتظام کے بارے میں رہنما خطوط / مشورے جاری کرنا۔
  • تناؤ اور اضطراب کو سنبھالنے اور سب کے لئے تعاون اور نگہداشت کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے تخلیقی اور صوتی اور تصویری مواد کی شکل میں مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کی حوصلہ افزائی۔
  • نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز ، بنگلورو کی طرف سے مفصل رہنما اصول جاری کرنا
  • کووڈ -19 وبا کے زمانے میں دماغی صحت - جنرل میڈیکل اور اسپیشلائزڈ دماغی صحت کی دیکھ بھال کی ترتیبات کے لئے رہنمائی"۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ویب سائٹ پر "طرز عمل صحت - نفسیاتی ہیلپ لائن" (https://www.mohfw.gov.in/) کے تحت تمام رہنما خطوط ، مشورے اور وکالت کے مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

دکشا  (آئی- گوٹ) پلیٹ فارم کے ذریعے نفسیاتی مدد اور تربیت فراہم کرنے کے لئے نیم ہنس کے ذریعہ صحت کے کارکنوں کی آن لائن صلاحیت میں اضافہ۔

وزیر مملکت (صحت اور خاندانی بہبود)جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1082

 


(Release ID: 1694667) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Manipuri , Tamil , Telugu