بجلی کی وزارت

پی ایف سی نے 10 برس سے زائد کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کے سینئر غیر محفوظ بانڈس جاری کیے

Posted On: 02 FEB 2021 3:36PM by PIB Delhi

 

بجلی شعبے میں سرکردہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی، بجلی مالیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی ) نے، 16.05.2031کی فکسڈ مچیورٹی کے ساتھ ’ریج ایس راستے‘ کے تحت امریکی ڈینومنیٹڈ بانڈس جاری کرتے ہوئے ، 29.01.2020کو کامیابی کے ساتھ 500 ملین امریکی ڈالر جمع کیے ۔

یہ اس برس کی شروعات کے بعد سے بھارت کی جانب سے جاری کیا گیا سب سے طویل مدت کا بانڈ ہے۔ بانڈ میں 3.35 فیصد سالانہ کا فکسڈ کوپن ہے جو پی ایف سی کے سیکنڈری بانڈس کی مناسب قیمت کے اندر تھا۔

آرڈر بک تقریباً 2.55 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہے جو 5.1 گنا اووَر سبسکرپشن حاصل کر رہی ہے۔

بانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بھارتی ریزرو بینک کے باہری تجارتی قرض قوائد کے مطابق استعمال کیا جائے گا جس میں بجلی شعبے کی افادیت کے لئے قرض دینا بھی شامل ہے۔

بانڈ جاری کرنے کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب آر ایس ڈھلون نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر چنوتی بھرے کووِڈ۔19 وبائی مرض کی صورتحال کے باوجود پی ایف سی کے بانڈ کی پیشکش نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شراکت داری کو متوجہ کیا۔ یہ سودا بیحد پرکشش شرائط پر مکمل ہوا جو پی ایف سی کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے ساتھ ساتھ اس کی کریڈٹ پروفائل اور بھارتی بجلی کے شعبے کی نمو کی داستان کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

 

________

ش ح ۔اب ن

U-1087



(Release ID: 1694661) Visitor Counter : 115


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri