صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ 19 ویکسینوں کی تقسیم اور تنظیم کے لئے اعلی سطحی کمیٹی
Posted On:
02 FEB 2021 4:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی02 فروری 2021:کووڈ 19 (این ای جی وی اے سی) کے لئے ویکسین ایڈمنسٹریشن سے متعلق ماہرین کا ایک قومی گروپ قائم کیا گیا ہے جو کووڈ 19 ویکسینیشن کے تمام پہلوؤں بشمول آبادی کے گروپوں کی ترجیح ، خریداری اور انوینٹری مینجمنٹ ، ویکسین کے انتخاب ، ویکسین کی فراہمی اور ٹریکنگ میکانزم وغیرہ سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
این ای جی وی اے سی کی صدارت نیتی آیوگ کےممبر (صحت) اور سکریٹری (ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) شریک صدر ہیں۔ این ای جی وی اے سی کے نمائندوں میں وزارت خارجہ ، محکمہ اخراجات ، محکمہ بائیوٹیکنالوجی ، محکمہ صحت ریسرچ ، محکمہ برائے دواسازی ، وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سیکریٹریوں کے علاوہ پانچ ریاستی حکومتوں کے نمائندے اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔
این ای جی وی اے سی نے کووڈ 19 ویکسینیشن کے ابتدائی مرحلے کے دوران ہیلتھ کیئر کارکنوں اور محاذی کارکنوں کو ترجیح دی ہے جس کے بعد 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا نمبر آتا ہے اور 50 سال سے کم عمر کے وہ لوگ بھی جنہیں دو یا دو سے زیادہ بیماریاں لاحق ہیں۔ صحت کارکنان کی ویکسینیشن جاری ہے۔
کوود 19 ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے دوران ٹیکے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کی جارہی ہے جو ہیلتھ کیئر کارکنان اور محاذی ورکروں کے ویکسینیشن کے لئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ اطلاعات مہیا کیں۔
*****
U No.1078
م ن۔ر ف۔س ا
(Release ID: 1694651)
Visitor Counter : 219