وزارت آیوش

یوگا تعلیم کو فروغ

Posted On: 02 FEB 2021 5:12PM by PIB Delhi

 

وزیر مملکت (آیوروید، یوگا اور قدرتی علاج، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی)، جناب کرن رجیجو (اضافی چارج) نے ایک تحریری جواب میں آج یہاں راجیہ سبھا میں بتایا کہ فی الحال مرکزی سطح پر یوگا تعلیم کے لئے کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ حالانکہ، مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی)، نئی دہلی ، جو کہ وزارت آیوش کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، مختلف یوگا تعلیمی پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔ ان پروگراموں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ایم ڈی این آئی وائی، نئی دہلی کے زیر اہتمام یوگا تعلیمی پروگراموں کی تفصیلات

نمبر شمار

پروگرام / کورس کا نام

پروگرام/ کورس کی مدت

1.

ایم۔ ایس سی (یوگا)

2 سال

2.

بی ۔ ایس سی (یوگا)

3 سال

3.

میڈیکوز اور پیرا میڈیکوز کے لئے یوگا تھیریپی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی وائی ٹی ایم پی)

ایک سال

4.

یوگیک سائنس میں ڈپلومہ (ڈی وائی ایس سی)

ایک سال

5.

ویل نیس انسٹرکٹر کے لئے یوگامیں سرٹیفکیٹ کورس

6 مہینے

6.

پروٹوکول انسٹرکٹر کے لئے یوگا میں سرٹیفکیٹ کورس (سی سی وائی پی آئی)

3 مہینے

7.

ویل نیس کے لئے یوگا سائنس میں سرٹیفکیٹ کورس

4 مہینے

 

اس کے علاوہ، قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف)، 2005 نے یوگا کو صحتی اور جسمانی تعلیم کے ایک اہم حصے کے طور پر پیش کیا ہے ۔ صحتی اور جسمانی تعلیم درجہ اول سے دسویں درجہ تک ایک لازمی مضمون اور درجہ گیارہ سے بارہ تک ایک اختیاری مضمون ہے۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) درجہ اول سے دسویں تک کے لئے صحتی اور جسمانی تعلیم پر پہلے ہی مربوط نصاب تیار کر چکا ہے۔

 

________

ش ح ۔اب ن

U-1089



(Release ID: 1694646) Visitor Counter : 196