عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے جموں و کشمیر  برانچ کی 42ویں  سالانہ  عام اجلاس  سے خطاب کیا

Posted On: 31 JAN 2021 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 جنوری -2021/  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) جموں اور کشمیر شاخ کے 42ویں  سالانہ عام اجلاس کو   آئی آئی پی اے  کے قومی  چیئرمین کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے،  ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  شمال مشرقی خطے  کی ترقی(ڈانیئر)  وزیر اعظم کے  دفتر  ، عملے ،عوامی شکایات ،  پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلائی امور  کے وزیر مملکت  نے  آج کہا کہ   جموں میں  میٹنگ، دو طرح سے  اہم ہے ۔ پہلا ، ایک طرف ، وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی سربراہی  میں  سول سروس اور انتظامیہ میں   کچھ سب سے اہم   اور زیادہ  رہنما اصلاحات  کو دیکھا جارہا ہے  جو کچھ سال قبل تک  تصور سے باہر تھیں۔  دوسری جانب انہوں نے کہا آج  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت سے  جموں اور کشمیر    ان روایات کو اپنانے کے لئےبہت زیادہ حساس اور ذمہ دار ہیں، اور عملے   اور عوامی شکایات  محکمے (ڈی او پی ٹی) کے ذریعہ   شروع کی گئی   کچھ اچھی پریکٹسیس (برتاؤ)  کو بھی   اپنا رہا ہے۔ انتظامی اصلاحات  اور  عوامی شکایات کے محکمے  (ڈی اے آر پی جی)  جسے جموں اور کشمیر میں  پہلے کی حکومتوں کے ذریعہ    نہیں اپنایا گیا تھا۔

ان تمام سلسلوں کو دھیان میں   رکھتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  یہ یاد کیا کہ گزشتہ تقریباً 7 برسوں میں ہندستان میں  حکمرانی کے چہرے کو  تبدیل کرنے کے لئے  انقلابی فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان میں سےکچھ کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے  مزید کہا   کہ  گزیٹیڈ آفیسر  یا  کسی اور کی  تصدیق کے بغیر سرٹی فکیٹ کی خود توثیق کرنے کی اجازت  دینے کے فیصلے کا   ذکر کیا جسے مودی حکومت 2014 میں  اقتدار میں آنے کے فوراً بعد   لیا گیا فیصلہ تھا۔اس کے بعد سرکاری ملازمتوں کے انتخاب کے لئے انٹرویو کو منسوخ کیا گیا ۔ مخصوص زمروں میں  ، مرکزی حکومت نے  نئے  اے آئی ایس افسران کے لئے اپنے متعلقہ   ریاست /یو ٹی  کیڈر میں  کیا  جانے سے پہلے تین ماہ کی تربیت  متعارف کرانا ،  بدعنوانی کے خلاف ایکٹ 1988 میں ترمیم   جس میں رشوت دینے والے کو بھی  جرم کا مرتکب   قرار دینا شامل ہے۔   چائلڈ کیئر کے لئے مرد ملازمین   کے لئے چھٹی، خواتین ملازمین کے لئے زچگی کی چھٹی میں اضافہ۔ طلاق یافتہ بیٹیوں کے لئے فیملی پنشن،پینشنرس کے لئے ڈیجیٹل لائف  سرٹی فیکٹ کااجرا  ، سی پی جی آر اے ایم ایس کا رفرما پورٹل کا تعارف ، مسوری کے  لال بہادر نیشنل  اکیڈمی کے نصاب میں تبدیلی وغیرہ شامل ہیں۔

سب سے اہم بات ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ گزشتہ دو مہینوں میں دو تاریخی فیصلے لئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک ، مشن کرم یوگی  سے متعلق ہے، جو ان کے ذریعہ اٹھائے گئے  ہر نئے اسائنمنٹ کے لئے  انہیں تیار کرنے کے لئے ڈیجیٹل موڈ کے ذریعہ  ہر افسر مستقل  صلاحیت سازی کا تصور کرتا ہے اور ساتھ ہی   افسران کو  سائنسی  طور سے  انتخاب کرنے میں   اہل بناتا ہے،   صحیح اسائنمنٹ کے لئے  صحیح افسر، جبکہ دوسرا کامن ایلیجبلٹی ٹسٹ   (سی ای ٹی) منعقد کرنے کے لئے نیشنل ریکرویٹمنٹ ایجنسی   (ااین آر اے)   کے قیام سےمتعلق  ہے۔  تاکہ  ملک بھر میں  ہر نوکری  کے خواہش مند شخص کو  اپنی   سماجی اور معاشی   سطح کی  پرواہ کئے بغیر   لیول پلینٹگ فیلڈ مہیا کی جاسکی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے سے اپنے رول کی توسیع کرنے  اور افسران کی  صلاحیت میں  اضافہ کرنے  میں  حصے دار بننے کی  اپیل کی او ر ساتھ ہی  مودی حکومت کے ذریعہ   حال ہی میں شروع کی گئی  سب سے اعلی  ترجیحات کے لئے   مستفدین کو   حساس بنایا، انہوں نے نوجوان افسران خصوصی طور سے  زیر ملازمت افسران کو بھرتی کرنے کے لئے ایک  گہری  رکنیت مہم شروع کرنے کی بھی اپیل کی، تاکہ  ائی آئی پی اے21ویں صدی کو  دھیان میں رکھتے ہوئے  حکومت اور  حکمرانی   اور ا نتظامیہ کےمعیارات کو پورا کرنے کے لئے  ایک  مکمل تعلیمی ادارہ    اپنا  کردار   ادا کرسکے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1048

 


(Release ID: 1694327) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada