صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک بھر میں قومی پولیو قوت مدافعت مہم کی شروعات


5 برس سے کم عمر کے تقریباً 89 لاکھ بچوں کی ٹیکہ کاری کی گئی

12 لاکھ ٹیکہ کاروں اور 1.8 لاکھ سوپروائزروں کے زیر نگرانی 7 لاکھ بوتھوں پر ٹیکہ کاری کا عمل انجام دیا گیا

Posted On: 31 JAN 2021 6:51PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے کل 30 جنوری 2021 کو راشٹرپتی بھون میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی دوا پلاکر 2021 کے نیشنل پولیو امیونائزیشن ڈے کا آغاز کیا۔

آج نیشنل پولیو امیونائزیشن ڈے ہے جسے ’پولیو روی وار‘  بھی کہا جاتا ہے۔پہلے دن کی آخری رپورٹ کے مطابق آج پانچ برس سے کم عمر کے تقریباً 89 لاکھ بچوں (عارضی اعداد و شمار)کو پولیو کی دوا پلائی گئی۔ تقریباً سات لاکھ بوتھوں پر پولیو خوراک دی گئی جن میں 12 لاکھ ٹیکہ کاری کارکنان اور 1.8 لاکھ سوپروائزر تعینات تھے۔

بوتھوں پر ٹیکہ کاری کے بعد اگلے دو سے پانچ دنوں تک گھر گھر جا کر پہلے دن بوتھوں پر پولیو خوراک لینے نہیں آسکے بچوں کی شناخت اور ان کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور آبی راستوں پر بھی ٹیکہ کاری گروپوں کو تعینات کیا گیا ہے جس سے سفر کر رہے بچوں کو پولیو خوراک دے کر اس امر کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ کوئی بھی بچہ زندگی کی محافظ پولیو خوراک سے محروم نہ رہے۔

کووِڈ۔19 وبائی مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ ٹیکہ کاری یقینی بنانے کے لئے اس کے مطابق سبھی اقدامات کیے گئے ہیں، جیسا کہ بوتھوں  پر بھیڑ جمع نہ ہونے دینا، دو میٹر کی دوری بناکر رکھنا، ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور ہوادار ماحول میں پولیو خوراک پلانا۔

نیشنل امیونائزیشن ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صحت اور کنبہ بہود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، ’’ دس برسوں تک پولیو سے مبرا ملک کا درجہ قائم رکھنا بھارت کے پبلک ہیلتھ کی تاریخ میں بہت بڑی حصولیابی ہے۔‘‘ انہوں نے ایسی بیماری جس سے ٹیکہ کاری کے بغیر بھی بچا جا سکتا ہو، اس سے کسی بچے کے متاثر نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعہ معمول کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کی کوششوں اور کاموں کو اجاگر کیا۔

بھارت ایک دہائی سے پولیو سے مبرا بنا ہوا ہے۔ پولیو کا آخری معاملہ 13 جنوری 2011 کو سامنے آیا تھا۔ حالانکہ بھارت پڑوسی ممالک افغانستان اور پاکستان سے پولیو وائرس کے ملک میں دوبارہ داخل ہونے کو لے کر مسلسل کڑی نگرانی کر رہا ہے۔

بھارت  وائلڈ پولیو وائرس سے ملک کی آبادی کی قوت مدافعت اور ملک کا پولیو سے مبرا درجہ برقرار رکھنے کی غرض سے پولیو کے لئے ہر سال ایک ملک گیر این آئی ڈی اور دو ذیلی۔قومی قوت مدافعت دن (ایس این آئی ڈی) منعقد کرتا ہے۔

 

________

 

ش ح ۔اب ن

U-1051



(Release ID: 1694311) Visitor Counter : 212