قبائیلی امور کی وزارت

کم از کم امدادی قیمت اسکیم کے توسط سے چھوٹے جنگلات کی پیداوار کی مارکیٹنگ کے لئے میکنزم کے تحت 14 نئی جنگلاتی پیداوار کو شامل کیا گیا

Posted On: 30 JAN 2021 1:15PM by PIB Delhi

گذشتہ ایک برس سے جاری کووِڈ وبائی مرض کے نتیجے میں پیدا ہوئے غیر معمولی بحران کی وجہ سے، سبھی شعبوں میں لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس بحران کا اثر خاص طور سے، ملک بھر میں محروم قبائلیوں پر سب سے زیادہ مرتب ہوا ہے۔ ایسے وقت میں، کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے توسط سے چھوٹے جنگلات کی پیداوار (ایم ایف پی) کی مارکیٹنگ کے لئے نظام اور ایم ایف پی کے لئے ویلیو چین کی ترقی، تبدیلی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ملک کی ریاستوں میں ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعہ وضع کردہ اور نافذ کی گئی، راست طور پر 3000 کروڑ روپئے سے زائد کا سرمایہ فراہم کرنے کے ساتھ یہ اسکیم اپریل 2020 سے قبائلی معیشت میں جمع کرنے والے قبائلیوں کے لئے بڑی راحت کا وسیلہ بن کر ابھری ہے۔ یہ خاص طور سے حکومت کےتعاون اور ریاستی حکومتوں کی فعال شراکت داری کے باعث ممکن ہو سکاہے۔ قبائلی ایکونظام میں حکومت کے ذریعہ ازحد ضروری لکویڈٹی فراہم کی گئی ہے، جو برعکس حالات میں بہت ضروری تھی۔

جنگلاتی پیداوار کے قبائلی جمع کرنے والوں کو معاوضہ اور صحیح قیمت دینے کی اپنی پہلے سے جاری کوششوں کے ساتھ، قبائلی امور کی وزارت نے چھوٹے جنگلات کی پیداوار کی فہرست کے لئے کم از کم امدادی قیمت کی از سر نو نظرثانی کی ہے اور 14 اضافی چھوٹے جنگلات کی مصنوعات کو فہرست میں شامل کیا ہے۔ اضافی اشیاء کی یہ سفارش 26 مئی 2020 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن سے الگ اور بڑھ کر ہے (جس میں 23 چھوٹے جنگلات کی مصنوعات کو شامل کرنے کے لیے فہرست کی ازسر نو نظرثانی کی گئی تھی) اور یکم مئی، 2020 کے نوٹیفکیشن میں چھوٹے جنگلات کی مصنوعات کے لئے کم از کم امدادی قیمت میں ازسر نو نظرثانی کا اعلان کیا گیا تھا۔

A couple of women carrying baskets on their headsDescription automatically generated with low confidenceA picture containing ground, outdoor, child, personDescription automatically generated

 

شامل کی گئیں نئی اشیاء کی تفصیلات ان کی کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ مندرجہ ذیل ہیں:۔

 

نمبر شمار

چھوٹے جنگلات کی پیداوار (ایم ایف پی)

زمرہ

ایف : جنگل

اے : زراعت

ایم : ادویہ

پی : پروسیسڈ

ایس : مصالحے

کم از کم امدادی قیمت ۔ ایم ایس پی

مجوزہ (روپئے فی کلو گرام)

چھوٹے جنگلات کی پیداواری اشیاء کے طور پر عمل آوری

I

ٹسر کوکون

این / ایچ

 

جھارکھنڈ

ریلنگ کلاس گریڈ۔I

خصوصیت۔ جب اوسط شیل کا وزن 1.55 گرام اور اس سے زائد ہو

Rs 3200/

ہزار نمبر

 

 

ان ریلنگ کلاس گریڈ۔I

جب اوسط شیل کا وزن 1.40 گرام اور اس سے زائد ہو

 

Rs 1500/

ہزار نمبر

2

کاجو بیج (اناکارڈیئم آکسی ڈینٹلے)

ایف / پی

90

آل انڈیا

3

ایلی فینٹ ایپل خشک

ایف / پی

120

شمال مشرق

4

بانس کی گولی (ٖفیلوسٹیچس ایڈولس)

ایف

70

شمال مشرق

5

ملکان گنی بیج (سیلا اسٹرس پینی کولاٹس وائلڈ)

ایف

100

آل انڈیا

6

ماہول پتیاں (بوہینیا واہلی)

ایف

15

اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال

7

ناگود (وکٹیس نگنڈو)

ایف

20

آل انڈیا

8

گوکھرو (ٹریبولس ٹیرسٹرس)

ایف

60

آل انڈیا

9

پپّا/اوچتھی (سوکھے بیر) (پائپر پیڈی کیلیٹم)

ایف

120

آل انڈیا

10

گمر/گامری (خشک چھال) (گمیلینا آربوریا)

ایف

20

شمال مشرق

1l

آروکسلیومنڈیکم (خشک چھال)

 

ایف

40

شمال مشرق

12

جنگلی مشروم خشک (اگری کسپ)

ایف

400

شمال مشرق

13

شرنگ راج (اکلیپتا البا)

ایف/ایم

18

آل انڈیا

14

ٹری ماس (برایو فائٹس)

ایف / ایم

350

کرناٹک

 

مرکزی حکومت نے 2011 میں چھوٹے جنگلات کی مصنوعات ۔ ایف ایف پی کی ایک منتخبہ فہرست کے لئے’’کم از کم امدادی قیمت کے توسط سے چھوٹے جنگلات کی مصنوعات کے مارکیٹنگ نظام اور ایم ایف پی کی ویلیو چین کی ترقی‘‘ کے توسط سے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پیش کی تھی تاکہ محروم جنگل باسیوں  کو سماجی سلامتی فراہم کی جا سکے اور ان کی اختیارکاری میں مدد کی جا سکے۔ ان قبائلی لوگوں کے ذریعہ معاش اور اختیارکاری میں بہتری کے لئے سرکردہ قومی تنظیم کے طور پر ٹی آر آئی ایف ای ڈی، اسکیم کے نفاذ کے لئے نوڈل ایجنسی ہے۔ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس بھی اسی اسکیم کا ایک عنصر ہے، جو ایم ایس پی اسکیم کو اچھی طرح سے نافذ کر رہا ہے اور قبائلی جمع کرنے والوں اور جنگلوں میں رہنے والوں اور گھر میں رہنے والے قبائلی کاریگروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وسیلہ بن گیا ہے۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ حاصل ہوئی کامیابی، ناکامیابی میں نہ تبدیل ہو اور ریاستی سطح کے پروگرام کے نفاذ کو مضبوط کرنے اور درج فہرست ذاتوں کی آبادی کی اختیارکاری میں تعاون دینے کے لئے، ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور چھوٹے جنگلات کی مصنوعات (ایم ایف پی) اسکیم کے دوسرے مرحلے اور ون دھن قبائلی اسٹارٹ اپس کی شروعات کی ہے۔ اس مرحلے کے دوران، ایم ایف پی اسکیم کے لئے ایم ایس پی کے ساتھ ون دھن یوجنا کا اجماع، منصوبہ بند کی جا رہیں بڑی کاروائیوں میں سے ایک ہے۔ساتھ ہی، یہ دونوں روزگار ، آمدنی اور صنعت کاری کو فروغ دینے والے قبائلیوں کے لئے ایک جامع ترقیاتی پیکج فراہم کرتی ہیں۔ آئندہ برسوں میں کئی منصوبہ بند پہل قدمیوں کے نفاذ کے ساتھ ٹی آر آئی ایف ای ڈی ملک بھر میں قبائلی ایکو نظام کے مکمل تغیر کے لئے کام جاری رکھے گا۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-996


(Release ID: 1693716) Visitor Counter : 165