امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

عوامی تقسیم محکمہ  کے سکریٹری کی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات


اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران  فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی کوششوں کی تعریف کی

جناب پانڈے نے کسانوں سے فصلوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ عوامی تقسیم نظام – پی ڈی ایس کے تحت  اناج کی تقسیم میں ٹیکنالوجی کے مزید استعمال پر زور دیا

جناب پانڈے نے اترپردیش میں ایک ملک ایک راشن کارڈ اسکیم کےنفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 30 JAN 2021 2:04PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکمے کے سکریٹری جناب سدھانشو پانڈے اور فوڈ کارپوریشن کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار نے 29 جنوری 2021 کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور مختلف معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔  جناب پانڈے نے بند پڑی چینی ملوں کو دوبارہ چالو کرنے اور بیمار پڑی پرانی چاول ملوں کی جدید کاری کرنے جیسے حکومت کے ذریعےکئے گئے مختلف اقدام سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ انھوں نے اترپردیش میں اناج کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق اہم معاملوں پر بھی وزیراعلیٰ سے بات چیت کی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) اور ریاستی حکومت کے  افسران کے ذریعے کی گئی کوششوں کی تعریف کی، جس کی وجہ سے خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم  ایس)21-2020 کے دوران ریکارڈ دھان کی خرید اری اور کووڈ-19 کے دوران بھی گیہوں کی ریکارڈ خریداری ہوئی۔  کسانوں سے بہتر طریقے سے خریداری کرنے کے لئے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے   کی درخواست کی گئی تھی۔  وزیراعلیٰ نے  ریاستی عہدیداروں سے  ریاست کی منڈیوں میں مناسب جگہ  کا انتظام کرنے اور جلد سے جلد ماڈل  اسٹوریج سہولیات کے ساتھ 50 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی جگہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے دیگر بنیادی ڈھانچوں کو تیار کرنے کا حکم دیا۔

خوراک و عوامی نظام تقسیم  محکمہ  (ڈی ایف پی ڈی) کے سکریٹری نے لکھنؤ میں ایف سی آئی کے علاقائی دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں ،ایف سی آئی کے عہدیداروں، خرید ایجنسیوں،  سینٹرل وئیر ہاؤسنگ کارپوریشن اور ریاستی وئیرہاؤسنگ کارپوریشن کے عہدیداروں  کے ساتھ  اناج کی خریداری اور تقسیم سے متعلق مختلف معاملوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں ایف سی آئی کے چئیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار ور اترپردیش حکومت  کی  پرنسپل سکریٹری  (خوراک اور عوامی تقسیم)محترمہ وینا کماری نے دیگر فسران کے ساتھ شرکت  کی۔

ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری نے اترپردیش حکومت اور  یف سی آئی کی کوششوں کی تعریف کی۔  حکومت اور کارپوریشن کی مسلسل کوششوں سے ہی ریاست میں اسکیم کا مؤثر  طریقے سےانجام دیا جاناممکن ہوسکا، جس سے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران  مستحقین کو اناج کی تقسیم  بلا روک ٹوک یقینی بنائی جاسکی۔ خوراک اور عوامی تقسیم محکمے  کےسکریٹری  نے جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران دھان اور چاول کی خریداری کا جائزہ لیا۔ جناب پانڈے نے ریاست میں 12 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے 63 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی ریکارڈ خریداری کی تعریف کی۔  سکریٹری نے چاول کی خریداری اور  بلنگ نظام کے ڈیجٹلائزیشن میں ریاستی حکومت اور ایف سی آئی کی کوششوں کی تعریف کی، جس کی وجہ سے تمام خریداری ایجنسیوں کے لئے بڑی بچت اورتیزی سےنقدی  کا بہاؤ ہوا۔

جناب پانڈے نے پی ڈی ایس کے تحت کسانوں سے فصل کی خریداری سے  لے کر فائدہ حاصل کرنے والے آخری فرد تک  اس کی تقسیم کی  پوری طرح بہم رسانی میں ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ  استعمال کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے این ایف ایس اے، آئی سی ڈٰ ایس ور ایم ڈی ایم اسکیموں کے تحت زیادہ غذائیت سے بھرپور چاول کی سپلائی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر  خواتین اور بچوں کے لئے اس کے غذائی فائدوں پر زور دیا گیا۔ بتایا گیا کہ ضلع چندولی میں غذائیت  سے بھرپور چاول کی خریداری شروع کردی گئی ہے اور اسے راشن کی دوکانوں کے ذریعے تقسیم کیا جارہا ہے۔ سکریٹری نے ریاست میں چاول کی پرانی ملوں کی جدید کاری پر بھی زور دیا۔ اس سے چاول کی کوالٹی میں مزید بہتری آئے گی  س کے علاوہ چاول کی بھوسی  کی پیدوار کے ذریعے چاول ملوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

ڈی ایف پی ڈی سکریٹری نے اترپردیش میں تلہن کی پیداوار بڑھانے پر بھی زور دیا جو فصلوں کی اقسام بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے ملک میں مکئی کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے بتایا کہ مکئی کی پیداوار میں اضافہ اور اس کی وسیع پیمانے پر خریداری سے  ملک میں ایتھنال کی ضرورت کو پورا کرنے کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے تحفظ میں بڑی مدد حاصل ہوگی۔ انھوں ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے درخواست کی کہ  وہ اترپردیش میں مکئی کی کاشت کے لئے ریاستی کے کسانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

مزید برآں انھوں نے ریاستی حکومت سے منڈیوں میں جگہ کی دستیابی کی بھی درخواست کی تاکہ اناج کا ذخیرہ کرنے کے لئے جدید ترین ایس آئی ایل او بنانے کے لئے اسکیم بنائی جاسکے۔ ڈی ایف پی ڈی  سکریٹری نے اترپردیش میں ایک دیش، ایک راشن اسکیم کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔  جس کے تحت  رعایتی قیمتوں کی دوکانوں پرا ی پی او ایس ڈیوائس نصب کرکے آئی ٹی کے ذریعے چلنے والےنظام پر عمل  درآمد کیا جاسکے، جس کے ذریعے راشن کارڈو کی ملک گیر پورٹ بلٹی کرنے میں مدد مل سکے اور زیادہ سے زیادہ رعایتی اناج تقسیم کیا جاسکے۔ انھوں نے این ایف ایس اے کے تحت مستحقین کی آدھار فیڈنگ پر ریاستی حکومت کے ذریعے کی  گئی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔

*****

 

ش ح۔ ن ر (31.01.2021)

U NO: 991

 


(Release ID: 1693701)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil