بجلی کی وزارت

’پاور کپ 2021‘ کے تحت بجلی کی وزارت اور پاور سی پی ایس یو کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا

Posted On: 30 JAN 2021 7:14PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019JH4.jpg

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، بجلی کی وزارت، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور وزیر مملکت، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت، حکومت ہند  ، محترم جناب آرکے سنگھ نئی دہلی میں 30 جنوری 2021 کو ’پاور پ2021‘ کے تحت، وزارت بجلی اور پاور سی پی ایس یو کے درمیان کھیلے گئے ایک دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران، وزارت بجلی اور پاور سی پی ایس یو کی ٹیموں کے اراکین کے ساتھ۔

 

’پاور کپ 2021‘ کے تحت بجلی کی وزارت، حکومت ہند اور پاور سی پی ایس یو کی ٹیموں کے درمیان نئی دہلی میں 30 جنوری 2021 کو ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، بجلی کی وزارت، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور وزیر مملکت، ترقی ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت، حکومت ہند، محترم جناب آر کے سنگھ اس موقع پر بطور مہمان ذی وقار موجود تھے۔ جناب سنجیو نندن سہائے (سکریٹری) بجلی، حکومت ہند نے وزارت بجلی کی ٹیم کی قیادت کی جبکہ جناب آر ایس ڈھلون، سی ایم ڈی، پی ایف سی نے سی پی ایس یو پاور کی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔ سی ایم ڈی، این ایچ پی سی کی زیر قیادت، بھارت کی سرکردہ ہائیڈروپاور کمپنی ،این ایچ پی سی لمیٹڈ، اس تقریب کے انعقاد کی نوڈل آرگنائزیشن تھی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب آر کے سنگھ نے ایک بہترین میچ کے لئے دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات ٹیم جذبہ پیدا کرنے کا مثالی طریقہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزارت بجلی اور بجلی کے مرکزی شعبے پی ایس یو کے درمیان رفاقت بھی پیدا کرتی ہیں۔

جناب آشیش اپادھیائے، ایڈیشنل سکریٹری اور ایف اے، جناب ایس کے جی رہاٹے، اڈیشنل سکریٹری، جناب وویک کمار دیوانگن، ایڈیشنل سکریٹری، جناب راج پال، سینئر مشیر، جناب تنمے کمار، جوائنٹ سکریٹری، جناب مرتنجے کمار نرائن، جوائنٹ سکریٹری، جناب گھنشیام پرساد، جوائنٹ سکریٹری، جناب منوج کمار سنگھ، محترم وزیر مملکت کے پرسنل سکریٹری، وزارت بجلی اور ڈائرکٹرس و دیگر سینئر افسران بھی وزارت بجلی کی ٹیم میں شامل تھے۔ جناب اے کے سنگھ، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی، جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی، این ٹی پی سی، جناب کے سری کانت، سی ایم ڈی، پاورگرڈ، جناب کے وی ایس بابا، سی ایم ڈی، پوسوکو، جناب آر این سنگھ، چیئرمین، ڈی وی سی، جناب ابھے باکرے، ڈائرکٹر جنرل، بی ای ای، جناب سوربھ کمار، اگزیکیوٹیو نائب چیئرپرسن، ای ای ایس ایل  اور ان کے ڈائرکٹر حضرات اور این ایچ پی سی کے سینئر افسران، این ٹی پی سی، پی ایف سی، آر ایس سی، ای ای ایسل ایل اور پوسوکو بھی، سی پی ایس یو پاور کی ٹیم میں شامل تھے۔

بجلی کی وزارت کی ٹیم نے 20 اووَرس میں 159 رن بناکر یہ میچ 37 رنوں سے جیت لیا، جبکہ پاور سی پی ایس یو کی ٹیم 122 رن ہی بنا سکی۔ جناب سنجیو نندن سہائے (سکریٹری) بجلی، حکومت ہند کو ان کے ’کھیل کود کے تئیں بہترین جذبے‘ کے لئے خصوصی ایوارڈ دیا گیا، جناب وویک کمار دیوانگن ، ایڈیشنل سکریٹر ی ، وزارت بجلی کو ’بہترین گیندباز‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ وزارت بجلی کے جوائنٹ سکریٹری، جناب تنمے کمار کو ’میچ کا شاندار بلے باز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔محترم وزیر مملکت، وزارت بجلی  کے پرسنل سکریٹری، جناب منوج کمار سنگھ کو ’بہترین کفایتی گیندباز‘ قرار دیا گیا۔ وزارت بجلی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جناب انل گابا کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہر کرنے کے لئے مین آف دی میچ، بہترین کیچ، بہترین فیلڈر  اور پاور پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈز حاصل ہوئے اور منیجر (پی آر)، این اچ پی سی کو بہترین بلے باز کے خطاب سے نوازا گیا۔

 

________

 

ش ح ۔اب ن

U-995



(Release ID: 1693698) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil