وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں برڈ فلو سے متعلق تازہ ترین صورت حال

Posted On: 30 JAN 2021 8:58PM by PIB Delhi

پولٹری پرندوں میں ایوئین انفلوینزا (برڈ فلو) کے پھوٹ پڑنے کی تصدیق 10 ریاستوں/مرکز کے زیر انظام علاقوں (کیرالا، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، گجرات، اترپردیش، پنجاب اور جموں و کشمیر ) میں اور کوؤں / ہجرت کرنے والے پرندوں/ جنگلی پرندوں میں 13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، دہلی، راجستھان، جموں و کشمیر، پنجاب اور بہار) میں 30 جنوری 2021 تک کر دی  گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور (مغربی دھنتوال)میں گھریلو پرندوں میں برڈ فلو کی تصدی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ہماچل پردیش کے ہمیر پور ضلع میں کوؤں کے نمونوں میں برڈ فلو کی تصدیق کی جا چکی ہے؛ بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں اور اودھم پور (مغربی دھنتوال)میں مور کے نمونوں میں برڈ فلو کی تصدیق کی گئی ہے، نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے پونچھ میں کوؤں کے نمونوں میں بھی برڈ فلو پایا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش اور گجرات جیسی ریاستوں میں پرندوں سے پھیلنے والی اس بیماری کے تمام مراکز میں سینیٹائزیشن سرٹیفکیٹ اور مابعد آپریشن نگرانی منصوبہ (پی او ایس پی) کا اہتمام کیاگیا ہے۔

ہریانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، پنجاب او ر اترپردیش  کے بیماری کے مراکز میں بیماری کے پھیلاؤ پر روک لگانے سے متعلق آپریشن (صفائی اور جراثیم ختم کرنے کا عمل)جاری ہیں۔

ان علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری ہےجہاں پولٹری کو چھوڑ کر پرندوں کی مختلف اقسام میں پازیٹیو نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان کاشتکاروں کو معاوضہ دیا گیا ہے جن کے پولٹری پرندوں، انڈوں اور پرندوں سے حاصل ہونے والی خوراک کو ریاستوں کے ذریعہ عملی منصوبہ کے تحت ختم / ضائع کر دیا گیا ہے۔ مویشی پالن اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کے محکمے، حکومت ہند  نے اپنی ایل ایچ اور ڈی سی اسکیم کے اے ایس سی اے ڈی عنصر کے تحت 50:50 ساجھے داری کی بنیاد پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرمایہ فراہم کیا ہے۔

برڈ فلو 2021 سے تحفظ اور اس کی روک تھام کے لئے نظرثانی شدہ عملی منصوبے پر مبنی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بیماری پر قابو پانے کے تعلق سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تمام ریاستیں یومیہ بنیاد پر محکمے کو رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔

محکمہ ٹوئیٹر اور  فیس بک ہینڈلس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سمیت مختلف پلیٹ فارموں سے برڈ فلوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-994


(Release ID: 1693689) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Manipuri