وزارت دفاع

ایرو انڈیا 2021 کے دوران ڈی آر ڈی او کے ذریعہ متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا 

Posted On: 29 JAN 2021 2:16PM by PIB Delhi

 ایرو انڈیا انٹرنیشنل ایئر شو کے 13ویں ایڈیشن کے دوران، جو کہ بنگلورو میں واقع ایئر فورس اسٹیشن یلاہنکا میں 3 فروری سے 5 فروری 2021 کے دوران منعقد ہوگا؛ اس میں دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اپنی جدید دفاعی تکنالوجیوں کی نمائش کے علاوہ دیگر چیزوں کا مظاہرہ کرے گی۔ دو برسوں میں منعقد ہونے والا ایرو انڈیا ، ایرو اسپیس میں دلچسپی رکھنے والےافراد ، ممکنہ دفاعی صنعتوں، آرزومند اسٹارٹ اپس اور تمام دیگر حصہ داران کے لئے عالمی دفاعی اور ایرو اسپیس کے میدان میں حصہ لینے اور جدید تکنالوجیاں ملاحظہ کرنے اور متعدد قومی و بین الاقوامی وفود اور صنعتوں سے گفت و شنید کرنے کے لئے پلیٹ فراہم کرتا ہے۔

ڈی آر ڈی او تمام بڑے دفاعی شعبوں کے لئے تکنالوجیاں تیار کر رہا ہے اور یہ اس نمائش کے  تمام ایڈیشنوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتا آیا ہے۔اپنے وسیع دفاعی ڈیزائن اور ترقیاتی صلاحیت کے ساتھ یہ تنظیم آتم نربھر بھارت کے لئے کام کر رہی ہے اور ایکو نظام کے تمام حصہ داران کے ساتھ باہم مل جل کر کام کرنے کے لئے متعدد پالیسی پہل قدمیاں کر چکی ہے۔ ہوابازی سے متعلق ترقیات سے وابستہ ڈی آر ڈی او کی 30 سے زائد تجربہ گاہیں اس زبردست تقریب میں اپنی مصنوعات اور تکنالوجی حصولیابیوں کی نمائش کر رہی ہیں۔ 

300 سے زائد مصنوعات، تکنالوجیوں اور اختراع پردازیوں کو انڈور، آؤٹ ڈور، جامد اور فلائنگ ڈسپلے کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ ماڈلوں اور نمائشی سامان کو مختلف تکنالوجی زمروں میں دکھایا جا رہا ہے اور مصنوعات کی تفصیلات پر روشنی ڈالنے کے لئے ڈاٹا کی ڈجیٹل نمائش پر زور ہے۔ کووِڈ۔19 سے متعلق رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے، ملٹی میڈیا پر مبنی پرزنٹیشن اور پروڈکٹ اور تکنالوجی بروشرس کیو آر کوڈ پر مبنی ڈاؤن لوڈ کے لئے ڈجیٹل طریقے سے مہیا کرائے جا رہے ہیں۔

03 فروری، 2021 کو منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ  ڈی آر ڈی او برآمدات سے متعلق مختصر معلومات، پرواز کی صلاحیت  سے متعلق سند کے لئے ڈیزائن، ترقیات اور فوجی طیارے اور ایئر بورن اسٹورس کی پیداواریت (ڈی ڈی پی ایم اے ایس) کے لئے نئے طریقہ کارسے متعلق دستاویز ، ہوابازی سے متعلق تحقیق و ترقی بورڈ (اے آر اینڈ ڈی بی) گولڈن جوبلی ڈاک ٹکٹ اور اے آر اینڈ ڈی بی کی گولڈن جوبلی تک بورڈ کے سفر پر دستاویزات جاری کریں گے۔

تقریب میں ڈی آر ڈی او کی شرکت سے ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (اے ای ڈبلیو اینڈ سی) سسٹم کا فلائنگ ڈسپلے، ہلکا جنگی طیارہ (ایل سی اے)تیجاز  اور ایل سی اے بحری خصوصی توجہ کے مرکز ہیں۔  جہاں فضائی نمائش کے تحت طیاروں کی ایروڈائنامک اہلیتوں کو پیش کیا جائے گا، وہیں ایل سی اے بحری جامد نمائش کے لئے ٹارمک پر ہوگا۔ انڈور سسٹم کی جھلکیوں میں کامبیٹ فری فال سسٹم، جدید درمیانی جنگی طیارے (اے ایم سی اے) کے ماڈلس ، ابھیاس ۔ تیز رفتار قابل توسیع فضائی نشانہ، دوہرے انجن ڈیک پر مبنی فائٹر (ٹی ای ڈی بی ایف)، ایل سی اے اور ایرو اسٹیٹ سسٹمز کے لئے ایف سی ایس سسٹم شامل ہوں گے۔

اس نمائش میں نربھے میزائل، پی۔16 ہیوی ڈراپ سسٹم، اے ڈبلیو اے سی ایس انڈیا ایئر کرافٹ ماڈل، کاویری خشک انجن پروٹوٹائپ، گیس ٹربائن بلیڈ اور بغیر پائلٹ ٹارگیٹ ایئر کرافٹ انجن (پی ٹی اے ای)، وغیرہ شامل ہیں۔ مٹیرئیلس کے شعبے میں، آئی این ایس وکرانت کے لئے ٹائیٹے نیئم اسپانج تیار کیا جا رہا ہے، ہوابازی سے متعلق ایپلی کیشنوں کے لئے دیگر اہم مصنوعات کے ساتھ ایئرکرافٹ کیرئیر بھی دکھایا جائے گا۔

انجینئرنگ سے متعلق مصنوعات میں ایئرکرافٹ ماؤنٹیڈ ایکسیسری گیئر باکس (اے ایم اے جی بی) ، اے ڈبلیو اے جی بی بیئرنگ، ایم آر ایس اے ایم لانچر اور یو اے وی وغیر کے لئے دو اسٹروک واحد/ دوہرے/ چار سلنڈر کے حامل انجنوں کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش کے لئے موجود اسلحہ سے متعلق سازو سامان میں 250 کلو گرام پری۔ فریگمینٹڈ بم، 450 کلو گرام ایچ ایس ایل ڈی بم، 450 ایچ ایس ایل ڈی بم کے لئے آئی این ایس جی پی ایس رہنما کٹ ، آسٹرا کے میزائل وارہیڈ ماڈلس، ہیلینا، تیجاز طیارے کے لئے کینوپی سیورینس سسٹم (سی ایس ایس)، پی ٹی اے کے لئے آئی آر فلیئر شامل ہیں۔

میزائلوں میں، زمین سے فضا میں وار کرنے والے مختلف  میزائلوں کے فل اسکیل ماڈلس جیسے آسٹرا، ایل آر ایس اے ایم، کیو آر ایس اے ایم، فضا سے فضا میں وار کرنے والا میزائل آسٹرا، اینٹی ۔ تابکاری میزائل این جی اے آر ایم اور اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈ ویپن ایس اے اے ڈبلیو کی نمائش کی جا رہی ہے۔ میزائیلوں کے علاوہ، تکنالوجی ضمنی نظاموں جیسے آر ایف سیکر، آئی آئی آر سیکر، پیناکا رہنما کٹ، ریل ٹریک راکیٹ سلیڈ (آر ٹی آر ایس) سہولت کا ماڈل  اور بحری وارہیڈ کے لئے ایکسپلوڈر وغیرہ اس نمائش میں پیش کیے جائیں گے۔

الیکٹرانکس اور مواصلات کے شعبے میں، مختلف مشن اور راڈار کمپوٹرس، لیزر وارننگ سینسرس، اے ای ڈبلیو اینڈ سی ایس ڈاٹا لنکس، مختلف ایس ڈی آر ماڈلس، کم وزنی پورٹیبل لیزر ٹارگیٹ ڈیزانئر، راڈار اور انٹینا کی نمائش کی جائے گی۔ انٹیگریٹڈ لائف سپورٹ سسٹم، ہنگامی صورتحال میں زندگی کے تحفظ کے لئے راشن، این بی سی سوٹ ایم کے۔5، رفع آلودگی سے متعلق ذاتی کٹ اور دیگر لائف سائنس پروڈکٹس پیش کیے جائیں گے۔ 

انڈین میری ٹائم سیمولیشن سسٹم (آئی ایم ایس اے ایس) ، ایئر وارفیئر سیمولیشن سسٹم اور ایئر ڈفینس سیمولیشن سسٹم کو بھی ورکنگ سسٹم کے طور پر پیش کیے جانے کے سلسلے میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ڈی آر ڈی او کی آؤٹ ڈور نمائش میں اے ڈی ایف سی آر (راڈار گاڑی)، اے ڈی ٹی سی آر (سینسر اور پاور سسٹم)، اینٹی ڈرون سسٹم، کیو آر ایس اے ایم، رستم۔1، موبائل لانچر گاڑی، مارس، آکاش، اور رودرام (این جی اے آر ایم) میزائل سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

بھارتی پویلین کے لئے، روٹری ونگ پلیٹ فارم کے موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہیلی کاپٹروں کے لئے قابل اطلاق 17 سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔ ان مصنوعات میں لو فریکوینسی ڈنکنگ سونار (ایل ایف ڈی ایس) پر جدید ہلکے ہیلی کاپٹر (اے ال ایچ)، ٹورپیڈوز جنہیں ہیلی کاپٹروں سے لانچ کیا جا سکتا ہے، ایئر بورن سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو، بحریہ کی افادیت کے لئے راڈار، کم وزنی الیکٹرو آپٹیکل پے لوڈ (ایل ای او پی)، ڈووَل کلر میزائل اپروچ وارننگ سسٹم (ڈی سی ایم اے ڈبلیو ایس)، اور ڈجیٹل آر ڈبلیو آر شامل ہیں۔ روٹری ونگ پلیٹ فارموں کے لئے قابل اطلاق دیگر نظاموں میں آئی ایف ایف ایم کے XII، جنگ میں  تلاش اور بچاؤ (سی ایس اے آر)، ہیلی نیٹ، ایس اے این ٹی میزائل اور این اے ایس ایم۔ ایس آر ڈمی ماڈل شامل ہیں۔

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ 4 فروری 2021 کو ’آتم نربھر بھارت کے لئے صنعت کی تحقیق و ترقی سے متعلق اہلیت کو توانائی فراہم کرانے‘  کے موضوع پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمنار کے دوران دفاعی تحقیق  و ترقی اور پیداواریت کے شعبے میں صنعت کی فعال شراکت داری کے بارے میں ڈی آر ڈی او کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیالات ہوں گے۔ بھارت اور بیرونِ ممالک کے اسپیکر حضرات حکومت کے سیٹ اپس اور ڈی آر ڈی او سے وابستہ صنعت کی توقعات کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا اظہار کریں گے۔  آخری دن ، ڈی آر ڈی او مختلف صنعتی شراکت داروں کو دس سے زائد تکنالوجیاں منتقل کرے گا۔ اس برس کا ایرو انڈیا 2021 ایک ہائبرڈ شو ہوگا اور ڈی آر ڈی او کی نمائش کو بھی نمائش کنندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ورچووَل طریقے سے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ملک میں دفاعی نظام کی ترقی کے مختلف حصہ داروں کو مربوط کرنے کی کوشش کے ساتھ، ڈی آر ڈی او نے دیسی  دفاعی تکنالوجیوں اور نظام کے معیاری تجربے کا منصوبہ وضع کیا ہے۔ 30 اولین ماڈلس / فل اسکیل سسٹمز نمائش کے لئے تیار ہیں۔ سسٹمز اور نمائشی سازو سامان  کے بارے میں وضاحت اور ان کے مظاہرے کے لئے سائنسدانوں کے ساتھ خاصی گفت و شنید کی توقع ہے۔

ایرو انڈیا 2021 میں ڈی آر ڈی او  کی نمائش خود انحصاری اور قومی افتخار کے جذبے کے ساتھ عسکری نظام اور تکنالوجیوں کی اندرونِ ملک ترقی کے کاز کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے بھارتی ایرواسپیس کمیونٹی کے لئے ایک عمدہ موقع ہے۔

 

**********

ش ح ۔اب ن

U-963


(Release ID: 1693462) Visitor Counter : 289


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri