کوئلے کی وزارت
کوئلے کی فروخت کے لئے کوئلہ کانوں کی نیلامی سے متعلق تکنیکی بولیوں کا افتتاح
نیلامی کی دوسری کوشش
کوئلہ کان (خصوصی توضیعات )ایکٹ 2015کے تحت نیلامی کا 11واں حصہ
معدن اورمعدنیات سے (ترقی اورضوابط ) ایکٹ 1957کے تحت نیلامی کا پہلا حصہ
Posted On:
28 JAN 2021 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28جنوری:کوئلے کی وزارت کے نامزد کردہ اتھارٹی کے ذریعہ 9دسمبر ، 2020کو کوئلے کی فروخت کے مقصد سے 4کوئلہ کانوں (چینڈی پاڑااینڈ چینڈی پاڑاII- ،کرالوئی (اے ) نارتھ اورسیرے گرہا)کی نیلامی کاعمل شروع ہوا۔ ان کوئلہ کانوں کی نیلامی کی یہ دوسری کوشش تھی ، جب کہ پہلی کوشش کو تکنیکی طورپر اہل قراردیئے گئے امیدواروں کی تعداد کم رہنے کی بنا پر کالعدم قراردے دیاگیاتھا۔
کوئلے کی وزارت کی طرف سے یکم جون ، 2020کو جاری آفس میمورنڈم نمبر سی بی اے 2-13011/2/2020-سی بی اے 2کے پیرانمبر 2.2(بی) کی روشنی میں نامزد حکام نے دوسری کوشش کا آغاز انھیں شرائط وضوابط کے ساتھ کیا جو پہلی اورمنسوخ کردہ کوشش کے دوران تھے لیکن اس پہلی نیلامی میں شامل تکنیکی طورپر اہل امیدوارکی ابتدائی پیشکش کو نیلامی کی دوسری کوشش میں فلوپرائز کے طورپر قائم رکھاگیاہے ۔
تکنیکی بولی کے داخل کرنے کی آخری تاریخ 27جنوری ، 2021تھی ۔امیدواروں کی تکنیکی بولیوں کوجن میں آن لائن اورآف لائن دستاویزات شامل تھیں ،کو کوئلے کی وزارت شاستری بھون میں 28جنوری ، 20211کو 12.00بجے دوپہرسے کھولاگیا، جس کے دوران امیدواروں کے نمائندے موجود تھے ۔ امیدواروں کویہ اختیاردیاگیاتھاکہ وہ چاہے اس اجلاس میں اصالتاًحاضرہوں یاورچوئل طورپر ۔آن لائن بولیوں کو نشاندہی کرنے کے بعد کھولاگیا۔ آن لائن بولی کی دستاویزات والے مہربندلفافوں کو بھی کھولاگیا۔ کرالوئی (اے) نارتھ کوئلہ کان کے لئے ایک بولی موصول ہوئی ہے ۔ دیگرکھانوں کے لئے کوئی بولی وصول نہیں ہوئی ہے۔
بولیوں کی جانچ پڑتال ایک کثیرجہتی ٹیکنیکل ای -ویلیوایشن کمیٹی کرے گی جس کے بعد ٹینڈرڈاکیومنٹ کے ضوابط کے تحت اگلے اقدامات کئے جائیں گے۔
***************
(م ن ۔س ب ۔ع آ29.01.2021)
U-930
(Release ID: 1693140)
Visitor Counter : 138