وزارت دفاع

بھارتی اور امریکی وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 27 JAN 2021 9:40PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو27 جنوری 2021 کو نوتقرر شدہ امریکی وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) لائیڈ آسٹین کی  ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

اس سے قبل وزیردفاع نے سکریٹری آسٹین کو ان کی تقرری پر مبارک باد پیش کی تھی۔

ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مل کر کام کرنے اور کثیر جہتی بھارت – امریکہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنانے کے عہد کا اعادہ کیا۔

وزیردفاع اور جناب آسٹین نے  دوطرفہ،علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ع ا۔ ت ع

U. No. 892

 


(Release ID: 1692891) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri