خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پروسیس کئے ہوئے کھانوں کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے لئے پہلی ورچوئل نمائش2021 کا افتتاح
Posted On:
20 JAN 2021 7:29PM by PIB Delhi
جناب رامیشور تیلی نے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں ریسرچ پروجیکٹوں کے لئے آر اینڈ ڈی پورٹل کا آغاز کیا
فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کی وزارت کے وزیرمملکت جناب رمیشور تیلی نے آج پرسیس کئے ہوئے کھانوں کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے لئے اولین ورچوئل نمائش 2021 کا افتتاح کیا۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے لئے ورچوئل نمائش کا اہتمام کررہی ہے ۔ یہ نمائش 20 سے 22 جنوری 2021 تک جاری رہے گی جس میں تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کے نتائج پیش کئے جائیں گے۔ان پروجیکٹوں کو ہندوستان میں خوراک سے متعلق اعلیٰ ٹکنالوجی فراہم کرنے والے اداروں کی وزارت کا تعاون حاصل ہے۔
جناب رامیشور تیلی نے اس موقع پر تحقیق و ترقی کا ایک پورٹل بھی لانچ کیا جو تمام حصہ داروں کے لئے دستیاب ہوگا۔ اس پورٹل پر مذکورہ اداروں کے ملک بھر میں کئے جانے والے تحقیقی کام دستیاب ہوں گے۔ اس پورٹل پر تقریباً 200 ریسرچ پروجیکٹ دستیاب ہیں ۔جناب تیلی نے کہا کہ تحقیق و ترقی کے پورٹل سے مصنوعات اور پروسیس کی ٹکنالوجی ، بہتر پیکنگ ، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی قدر میں اضافے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروسیس کئے ہوئے کھانے کی تمام اہم مصنوعات کے لئے پروسیسنگ ، پیکنگ ، اسٹوریج اور تقسیم کرنے کے نظام کی ضرورت ہے تاکہ کھانے کی مصنوعات سے متعلق خانگی اور بین الاقوامی ضابطوں اور معیارات پر عمل کیا جاسکے۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی سکریٹری محترمہ پشپا سبرامنیم نے کہا کہ یہ نمائش فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری ، دیہی ترقی ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے علاوہ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی رہنمائی میں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کی وزارت اس شعبے میں تحقیق و ترقی کی کوششوں کے ساتھ تعاون صرف این آئی ایف ٹی ای ایم اور آئی آئی ایف پی ٹی کے ذریعہ نہیں کررہی ہے بلکہ آئی سی اے آر اور سی ایس آئی آر کے تحت اداروں اور زرعی یونیورسٹیوں کے ذریعہ بھی معاونت کی جارہی ہے۔
فوڈپروسیسنگ کمیٹی ،ایف آئی سی سی آئی کے چیئرمین اور آئی ٹی سی کے فوڈ ڈویژن کے چیف ایکزکٹیو آفیسر جناب ہیمنت ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جناب موہت آنند نے جو کیلوگ انڈیا اینڈ ساوتھ ایشیا کے منیجننگ ڈائرکٹر اور ایف آئی سی سی آئی کی فوڈ پروسیسنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہیں، شکریہ کی تحریک پیش کی۔
اس ورچوئل نمائش میں ہندوستان کے اعلیٰ فوڈ ٹکنالوجی اداروں کی طرف سے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تحقیق و ترقی اور جدت طرازی کی نمائش کی جائے گی۔ ان اداروں میں این آئی ایف ٹی ای ، آئی آئی ایف پی ٹی، سی ایف ٹی آر آئی، آئی سی اے آر اورآئی آئی ٹی جیسے ادارے شامل ہیں۔ نمائش میں اہم توجہ طلب شعبے تحقیق و ترقی کے پروجیکٹ ہوں گے جو بہترین غذائی مصنوعات ، فوڈ انجینئرنگ میں جدت طرازی ، غذائی سلامتی اور معیار کی بہتری ، فود پیکجننگ میں درپیش مسائل کے حل اور فوڈ انڈسٹری میں ضائع ہونے والی چیزوں کے استعمال پر مشتمل ہوں گے۔ انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فیڈریشن (ایف آئی سی سی آئی) اس نمائش میں ایونٹ پارٹنر ہے۔
یہ نمائش مل جل کر کام کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کی ڈیزائننگ اس طرح کی گئی ہے کہ نیٹ ورکنگ کی کوششوں کا دائرہ ویبیناروں ، بی 2 بی میٹنگوں ، باالمشافہ بات چیت، بروچر جیسے اطلاعاتی مواد ، ویزیٹنگ کارڈ یا دیگر دستاویزات (جنہیں ورچوئل بوتھ کے ذریعہ ڈیجیٹل طور پر دکھایا جاسکے) کے ذریعہ وسیع سے وسیع تر کیا جائے۔
****
(ش ح ۔ ع س ۔ م ص)
U- 902
(Release ID: 1692883)
Visitor Counter : 153