وزارت خزانہ

مدھیہ پردیش کو کلیدی پروجیکٹوں کے لئے اضافی 660 کروڑ روپئے ملے ؛ یہ اضافی رقم عوام رخی چار اصلاحات میں سے تین کی تکمیل پر مراعت کے طور پر دی گئی ہے


کلیدی پرجیکٹوں کے لئے ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت اب تک 27 ریاستوں میں 10,657 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے

Posted On: 24 JAN 2021 12:26PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش  ملک کی پہلی ایسی ریاست بن کر ابھری ہے جس نے مختلف عوام رخی شعبوں میں کامیابی کے ساتھ اصلاحات انجام دینے کے لئے کلیدی منصوبوں کے حق میں اضافی رقوم حاصل کی ہیں۔

وزارت خزانہ  کےاخراجات  کے محکمہ نے ون نیشن ون راشن کارڈ اصلاحات ، کاروبار کو آسان بنانے کے حق میں کی جانے والی اصلاحات اور شہری بلدیاتی اداروں میں اصلاحات کے لئے ریاست کو 660 کروڑ روپئے کی اضافی رقم فراہم کی۔ ریاست نے بجلی کے شعبے میں  چوتھی اصلاح  کے کام  کا ایک حصہ بھی مکمل کیا ہے۔

وزارت کے اخراجات کے محکمہ نےکلیدی پروجیکٹوں کی ایک فہرست کو منظوری دی ہےجن پر 660 کروڑ روپئے کی لاگت آسکتی ہے۔ منظورشدہ رقم کا آدھا حصہ یعنی 330 کروڑ روپئے منظورشدہ پروجیکٹوں کے لئے اولین قسط کے طور پر ریاستوں کو فراہم کردیا گیا ہے۔ 660 کروڑ روپئے کی یہ رقم 660 کروڑ روپئے کی اس رقم کے علاوہ ہے جس کی اسکیم کے دوسرے حصہ کے تحت اہم پروجیکٹوں کے لئے قبل ازیں منظوری دی گئی تھی۔

کلیدی اخراجات کے لئے  ریاستوں کو خصوصی امداد کی اس اسکیم کا اعلان وزیرخزانہ نے آتم نربھر بھارت پیکج کے حصہ کے طور پر 12 اکتوبر 2020 کو کیا تھا۔  اس اسکیم کا مقصد ان ریاستوں کے اہم اخراجات کو فروغ دینا ہے جو عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سےٹیکس کی آمدنی میں کمی کے سبب  اس سال مالی بحران سے گزررہی ہیں۔

کلیدی اخراجات کے کئی سطحوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ معیشت کی مستقبل کی پیداواری صلاحیت بڑھتی ہے اور نتیجہ میں اقتصادی نمو کی شرح بلند ہوتی ہے۔ یہی وجہ سے ہے کہ مرکزی حکومت کی ناموافق مالی حالت کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا کہ 21-2020 کے مالی سال میں کلیدی اخراجات کے محاذ پر ریاستی حکومتوں کو خصوصی امداد مہیا کی جائے۔

ریاستی حکومتوں نے اس اسکیم پر پرجوش ردعمل دکھایا۔ وزارت خزانہ نے اب تک 27 ریاستوں کے لئے 10.657 کروڑ روپئے کی خصوصی اخراجات کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔ اسکیم کے تحت 5.328 کروڑ روپئے اولین قسط کے طور پر ریاستوں کو فراہم کئے جاچکے ہیں۔ فنڈ مخصوص کئے جانے ، منظور کئے جانے اور فراہم کئے جانے کی ریاست وار تفصیل منسلک ہے۔ تمل ناڈو نے اس اسکیم سے استفادہ نہیں کیا۔ کلیدی اخراجات والے پروجیکٹ معیشت کے مختلف شعبوں جیسے صحت ، دیہی ترقی ، پانی کی سپلائی ، آب پاشی ، بجلی ، نقل و حمل ، تعلیم ، شہری ترقی میں منظور کئے گئے ہیں۔

یہ اسکیم تین حصوں پر مشتمل ہے۔ اسکیم کا پہلا حصہ شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کااحاطہ کرتا ہے ۔ اس حصہ کے تحت شمال مشرق کی سات ریاستوں میں سے ہر ریاست کو 200 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔ ان ریاستوں کے نام اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تری پورہ ہیں۔ ہر پہاڑی ریاست کو 450 کروڑ روپئے دیئے گئے جن کے نام ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ ہیں۔ کثیرآبادی اور جغرافیائی حیثیت کو دیکھتے ہوئے آسام  کو اس اسکیم کے تحت 450 کروڑ روپئے کی اضافی رقم دی گئی ہے۔

اس اسکیم کا دوسرا حصہ ان تمام ریاستوں کے لئے جن کا پہلے حصہ میں احاطہ نہیں کیا گیا۔ ا س حصہ کے لئے 7500 کروڑ روپئے رکھے گئے  جو سال 21-2020 کے لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کے عبوری ایوارڈ کے طور پر مرکزی ٹیکس میں ساجھیداری کا تناسب دیکھتے ہوئے متعلقہ ریاستوں کو دیئے گئے۔

اس اسکیم کے تیسرے حصہ کا مقصد ریاستوں میں مختلف عوام رخی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 2000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ یہ رقم صرف ان ریاستوں کو دستیاب ہوگی جنہوں نے چار اصلاحات میں سے کم از کم تین اصلاحات پر عمل کیا ۔ان اصلاحات کی نشاندہی وزارت خزانہ نے 17 مئی 2020 کے اپنے مکتوب میں کیا تھا اور 15 فروری 2020 تک مثالی وزارت کے ذریعہ متعلقہ سفارشات بھیج دی گئی تھیں۔ ان چار اصلاحات کا تعلق ون نیشن ون راشن کارڈ، کاروبار کو آسان بنانے کی اصلاحات ، شہری بلدیاتی ادارے /مبنی برافادیت اصلاحات اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے ہے۔

 

 

 

 

 

کلیدی اخراجات کے لئے ریاستوں کو خصوصی امداد کی اسکیم کے تحت مختص ، منظور شدہ اور فراہم کردہ رقم کی ریاست وار تفصیل

(روپئے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست

مختص رقم

منظور شدہ رقم

فراہم کردہ رقم

1

آندھراپردیش

344.00

344.00

172.00

2

اروناچل پردیش

233.66

233.66

116.83

3

آسام

450.00

450.00

225.00

4

بہار

843.00

843.00

421.50

5

چھتیس گڑھ

286.00

286.00

143.00

6

گوا

65.66

65.66

32.83

7

گجرات

285.00

285.00

142.50

8

ہریانہ

91.00

91.00

45.50

9

ہماچل پردیش

450.00

450.00

225.00

10

جھارکھنڈ

277.00

277.00

138.50

11

کرناٹک

305.00

305.00

152.50

12

کیرالہ

163.00

163.00

81.50

13

مدھیہ پردیش

1320.00

1320.00

660.00

14

مہاراشٹر

514.00

514.00

257.00

15

منی پور

233.66

233.66

116.83

16

میگھالیہ

200.00

200.00

100.00

17

میزورم

200.00

200.00

100.00

18

ناگالینڈ

200.00

200.00

100.00

19

اڈیشہ

388.00

388.00

194.00

20

پنجاب

150.00

146.50

73.25

21

راجستھان

501.00

501.00

250.50

22

سکم

200.00

200.00

100.00

23

تمل ناڈو

0.00

0.00

0.00

24

تلنگانہ

179.00

179.00

89.50

25

تری پورہ

200.00

200.00

100.00

26

اترپردیش

1501.00

1501.00

750.50

27

اتراکھنڈ

450.00

450.00

225.00

28

مغربی بنگال

630.00

630.00

315.00

 

میزان

10,660

10,657

5,328

 

****

 (ش ح ۔ ع  س  ۔  م ص)

U- 901



(Release ID: 1692873) Visitor Counter : 102