زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کابینہ نے 2021 کے سیزن کے لیے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دی

Posted On: 27 JAN 2021 2:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27/جنوری 2021،

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2021 کے سیزن کے لیے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

ایسا ناریل، جس سے تیل نکالا جاتا ہے، اس کی عمدہ قسم کی اوسط کوالٹی (ایف اے کیو) کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) 375 روپے بڑھا کر 10335 روپے فی کوئنٹل برائے سیزن 2021 کے لیے کردی گئی ہے، جبکہ 2020 میں یہ امدادی قیمت 9960 روپے فی کوئنٹل کے بقدر تھی۔  مدوور ناریل کی ایم ایس پی میں 300 روپے کا اضافہ کرکے اسے 2021 کے سیزن کے لیے 10600 روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے، جبکہ 2020 میں یہ امدادی قیمت 10300 روپے فی کوئنٹل کے بقدر تھی۔ اعلان شدہ ایم ایس پی تیل نکالے جانے والے ناریل کے سلسلے میں 51.87 فیصد کے ریٹرن اور مدوور ناریل کے لیے 55.76 فیصد کے ریٹرن کو یقینی بناتی ہے۔ اس میں کل ہند اوسط لاگت پیداوار کا لحاظ رکھا گیا ہے۔

مذکورہ منظوری زرعی لاگت نیز قیمتوں کے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

2021 کے سیزن کے لیے ناریل کی کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافہ پیداوار کی اوسط کل ہند لاگت یعنی لاگت کے کم از کم 1.5 گنے کی سطح کے تعین کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا اعلان حکومت کی جانب سے 2018-19 کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔

اس کے ذریعے 2022 تک کاشت کاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اور ترقی پسندانہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں منافع کے طور پر 50 فیصد کا کم از کم  اضافہ حاصل ہوگا۔

قومی زرعی امداد باہمی مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این اے ایف ای ڈی) اور قومی امداد باہمی صارفین فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ(این سی سی ایف)، مرکزی کلیدی ایجنسیوں کے طور پر کام کرتی رہیں گی، تاکہ ناریل اگانے والی ریاستوں میں کم از کم امدادی قیمت کے سلسلے میں قیمتوں کی امداد کے آپریشن کا عمل انجام دیتی رہیں۔

2020 کے سیزن کے لیے، حکومت نے 5053.34 ٹن مدور ناریل اور 35.58 ٹن ملنگ ناریل کی خریداری کی ہے، جس سے 4896 ناریل کاشت کاروں کو فائدہ حاصل ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-871

ش ح۔   م  ن ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1692636) Visitor Counter : 127