وزارت خزانہ

اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر تقریبا 68 کروڑ روپے کی مالیت کی ہیروئن کے ساتھ دوغیر ملکی شہری گرفتار

Posted On: 24 JAN 2021 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24جنوری/ آج اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ایئر کسٹم آفیسروں کے ذریعہ  فلائٹ کیو آر-578  سے دوحہ کےراستے  اینٹے بے بے سے آنے والے یوگانڈا کے دوشہریوں کو شبہ کی بنیاد پر  روکا گیا اوران سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ دونوں مسافروں کے  چیک ان سامان کی تلاشی کے دوران  تقریبا 9.8 کلو گرام سفید پاؤڈر پر مشتمل کل 51 تھیلے برآمد کئے گئے۔  شبہ ظاہر کیاگیا کہ یہ سفید پاؤڈر منشیات ہوسکتے ہیں۔  چنانچہ جب اس سفید پاؤڈر کی ڈائگنوسٹک جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ   یہ ہیروئن جس کی مالیت تقریبا 68 کروڑ روپے ہے۔

مذکورہ بالا باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ  ان مسافروں نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 8 کے ضابطوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے اوراین ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 21، دفعہ 23 اور دفعہ 29 کے تحت نیز کسٹمز ایکٹ 1962 کے ضابطوں کے تحت قابل سزا جرم کیا ہے۔ یہ واقعہ ملک میں کسی بھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پتہ لگائے گئے ہیروئن –منشیات کی سب سے بڑی مقدار میں سے ایک ہے۔  اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔م ع۔ ف ر  (

 (27.01.2021)

U-861,



(Release ID: 1692595) Visitor Counter : 153