شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان کے تحت بیلگام ۔ناسک روٹ پر پہلی راست پرواز کے آپریشن کو ہری جھنڈی


اڑان کے تحت ابھی تک 311روٹ آپریشنلائزڈ

Posted On: 25 JAN 2021 7:32PM by PIB Delhi

ناسک (مہاراشٹر) اور بیلگام (کرناٹک )کے درمیان  پہلی براہ راست پروازکا آپریشن  آج  حکومت ہند کی  آر سی ایس ۔اڑان ( ریجنل کنکٹوٹی  اسکیم اڑے دیش کا عام ناگرک )کے  تحت  شروع ہوگیاہے۔بنگلورو اور منگلوروکے بعد بیلگام ایئر پورٹ ریاست میں ٹریفک کے لحاظ سے تیسرامصروف ترین ایئرپورٹ کے طورپر ابھراہے ۔شہری ہوابازی کی وزارت(ایم اوسی اے )  اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی )کے افسران  فلائٹ آپریشنس کے آغاز کے وقت موجودتھے ۔ابھی تک اڑان اسکیم کے تحت  311روٹ  آپریشنلائزڈ کیے گئے ہیں ۔

ابھی تک بیلگام ۔ناسک   کے  درمیان کوئی براہ راست فلائٹ /ٹرین دستیاب نہ ہونے سے ان  شہروں کے  روٹ  کو شروع کرنے کے لیے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔لوگ سڑک کے راستے  10گھنٹے سے زیادہ  کا طویل سفرکرنے کے لیے مجبور تھے ۔ناسک ایک بڑاسیاحتی  اور کاروباری مقام ہے ۔یاترا کے چارمقامات میں سے ایک  ہونے کی وجہ سے جو کمبھ میلے کا اہتمام کرتے ہیں ، اور شرڈی سائی مندر اور ٹرمبکیشور مندر کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے  ،یہ شہر ہرسال لاکھوں سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے ۔اس کے ساتھ ہی ، شہر میں ہندوستان کے بیشتر انگورکے باغ کی موجودگی  اور شراب سازی کے کارخانوں کی وجہ سے ناسک   ہندوستان کی انگوری شراب کی راجدھانی ہے  اور کاروباری برادری کو راغب کرتاہے ۔مزیدبرآں ، بہت سے لوگ  سیاحت  اور کاروبار کے لیے کولہاپور  اور گوا جانے کے لیے  اس روٹ کا استعال کرتے ہیں ۔اب یہ لوگ  صرف 60منٹ کی پرواز لیکر آسانی سے سفرکرسکتے ہیں ۔

اڑان 3کی بولی کے عمل کے دوران اسٹار ایئر کو بیلگام ۔ناسک روٹ دیاگیاہے ۔ایئرلائنز کو عام لوگوں کے لیے   کرایہ کو سستہ اور قابل رسائی  بنانے کے لیے اڑان اسکیم کے  تحت  وائبلٹی گیپ فنڈنگ( وی جی ایف )فراہم کی جارہی ہے۔ایئر لائن اس روٹ پر ہفتہ میں تین دن  فلائٹس چلائے گی  اور اپنے پچاس نششتوں کے امبریئر ای آر جے ۔145جہاز تعینات کریگی ۔یہ روٹ  اس ایئر لائن کے ذریعہ شروع کیاجانے والا اڑان کا پندرہواں روٹ ہے ۔

 

آغاز

منزل

روانگی 

آمد

فریکوینسی

بیلگام

ناسک

16:40

17:40

پیر، جمعہ ،اتوار

ناسک

بیلگام

18:15

19:15

پیر، جمعہ ،اتوار

 

 

 

 

 

 

 

******

 

ش ح ۔ف ا ۔م ف 

(26-01-2021)

U: 838


(Release ID: 1692541) Visitor Counter : 118


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Manipuri