وزارت دفاع

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس کا دورہ کیا



’’ملک کو وبا سے تحفظ فراہم کرنے سے لے کر مسلح افواج کے اسلحہ خانہ کو مضبوط بنانے تک ڈی آر ڈی او کا کثیر جہتی تعاون ہے‘‘: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 25 JAN 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25/جنوری 2021 ۔ بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یعنی 25 جنوری 2021 کو حیدرآباد میں واقع ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انھوں نے احاطے میں انٹیگریٹیڈ ویپن سسٹم ڈیزائن سینٹر کا افتتاح کیا۔ قابل احترام نائب صدر جمہوریہ کو میزائل کمپلیکس لیباریٹریز کے تکنیکی ڈیولپمنٹ اور متعدد پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی گئی، جن میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل) اور ریسرچ سینٹر عمارت (آر سی آئی) کے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔ انھیں اندرون ملک تیار کئے گئے میزائل نظامات اور ایویونکس یعنی طیاروں میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک نظامات سے متعلق ٹیکنالوجیز سے بھی روبرو کرایا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے، ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کے لئے استعمال کئے جارہے ڈی آر ڈی او ٹیکنالوجیز اور متعدد ٹیسٹ سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انٹیگریٹیڈ ویپن سسٹم ڈیزائن مرکز، سرفیس ٹو ایئر میزائل یعنی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل (ایس اے ایم) نظامات اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی) نظامات کے لئے  کمان و کنٹرول نظامات کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ یہ مرکز، جدید ترین میزائل نظامات کے لئے بحیثیت مجموعی سسٹم ڈیزائن اور ایوالیوایشن میتھاڈولوجی کو تقویت دے گا اور میزائلوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ یہ انتہائی پیچیدہ مستقبل کے ایرو اسپیس اور دفاعی نظامات کو حقیقت کی شکل دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔

سائنس دانوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے قابل احترام نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2021 نئے افق، مواقع کھولے گا اور نئے چیلنجوں میں بھی کئی گنا اضافہ کرے گا۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان کی سخت محنت اور تندہی کے لئے سائنس کی عزت افزائی کی اور کہا کہ ڈی آر ڈی او کی کوششوں سے متعدد کامیاب مشنوں کی شکل میں تکنیکی ایڈوانسمنٹ کی راہ ہموار ہوئی ہے، جن میں ایچ ایس ٹی ڈی وی، ایس ایم اے آر ٹی، اے ٹی جی ایم، این جی اے آر ایم، ایچ ای ایل آئی این اے، این اے جی، بی آر اے ایچ ایم او ایس وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی او ایک نچوڑ اور سائنسی، سماجی ذمے داری مشعل بردار اور سیکھنے کی ابدی جگہ ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران ڈی آر ڈی او کے رول نے دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کئے گئے متعدد دیسی دفاعی نظامات میں 101 سامانوں کی درآمد پر پابندی لگانے کے لئے حکومت کے اندر اعتماد پیدا کیا ہے۔

ڈاکٹر کلام کو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ملک کے سائنسی اداروں کو چاہئے کہ وہ بڑھتے ہوئے طریقے (انکریمنٹل موڈ) میں کام نہ کرنے کے بجائے سائنسی جدوجہد میں تسلسل کے ساتھ کوشش کریں۔ انھوں نے ڈاکٹر کلام کی روایت کو برقرار رکھنے کے لئے سائنس دانوں کی ستائش کی۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام چاہتے تھے کہ بھارت ایک سپر پاور بنے۔ انھوں نے کہا کہ سائنس دانوں کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ وہ آتم نربھر بھارت کی تعمیر کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ جوان ٹیکنو- پرینیورس، صنعتوں، اکیڈمیوں کی دست گیری کرنے اور انھیں ایک مضبوط اور تکنیکی اعتبار سے نسبتاً زیادہ مضبوط ملک کی تعمیر کے لئے ان کی رہنمائی کرنے اور ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنا اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے میزائلوں کے معاملے میں قابل تعریف فتوحات حاصل کی ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسا کرکے ہم میزائلوں کے شعبے میں چوٹی کے برآمد کار بن سکتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے اسی کیمپس میں ایک نئے میزائل ٹیکنالوجی ایکسپوزیشن اور سیمینار ہال کا افتتاح کیا۔ اس ایکسپوزیشن میں میزائل ٹیکنالوجیز اور اسلحہ نظامات کی نمائش کی جائے گی اور یہ سینٹر آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔ یہ ہال میزائل کمپلیکس کے ذریعے شروع کئے گئے نالیج مینجمنٹ اقدامات کا ایک جزو ہے، جس کا مقصد مسلسل سیکھنے اور میزائل برادری کے درمیان تکنیکی امتیاز کو پروان چڑھانے کے لئے ایک انٹر ایکٹیو پلیٹ فارم دستیاب کرانا ہے۔ یہ سائنٹفک ایکسپوزیشن اور ورچول پلیٹ فارموں پر اسٹرکچرڈ ٹریننگ پروگراموں اور ڈی آر ڈی او کمیونٹی کے فائدے کے لئے تکنیکی لیکچرز کے انعقاد کے لئے ایک مرکز ثابت ہوگا۔

انھوں نے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کی فعال قیادت میں ڈی آر ڈی او کے ذریعے انجام دیے جارہے کاموں کی ستائش کی۔ میزائلس اینڈ اسٹریٹیجک سسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایم ایس آر پرساد بھی دورے کے دوران موجود تھے جنھوں نے متعدد میزائل ٹیکنالوجیز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 809

25.01.2021



(Release ID: 1692357) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Telugu