وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کٹک میں نیتاجی کو خراج تحسین پیش کیا
Posted On:
23 JAN 2021 10:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جنوری، 2021/
وزارت ثقافت کے تحت آنے والے جنوب وسطی خطے، ناگپور نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش پر آج یک بھارت، شریشٹھ بھارت اسکیم کے تحت خصوصی یادگاری ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کٹک میں نیتاجی کے پیدائش کے مقام کا دورہ کیا اور ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ جناب پردھان نے یوم پیدائش پر منعقد ثقافتی پروگرام میں شرکت بھی کی۔
اس موقع پر جناب پردھان نے کہا ’’مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے ملک کے حوصلہ مند اور بہادر رہنما، نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پیدائش کے مقام پر خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ نیتاجی کی جدوجہد اور قربانی کی داستان کو اگلی نسل تک پہنچانے کے لئے حکومت ہند نے اس سال نیتاجی کے یوم پیدائش کو’ پراکرم دیوس‘کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے کہا کہ نیتاجی نے ہندوستان کی جنگ آزادی میں یک اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیتاجی نے کہا تھا ’’تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا۔‘‘ جس نے اس وقت کے نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبات کو ابھارا تھا۔ جناب پردھان نے کہا کہ نیتاجی ، جرأت، شجاعت اور قربانی کی علامت ہیں۔ نیتا جی کی حب الوطنی اور بہادری موجودہ دور میں نئی نسلوں میں تحریک پیدا کرے گی۔

وزارت ثقافت نے ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے تحت آج صبح 11 بجے خصوصی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر ناگپور کی سماجی تنظیم ’پریاس‘ کے ذریعے ’’بوس‘‘ نام کا ایک ڈرامہ اور مختلف حب الوطنی کے نغمے اور رقص کے پروگرام پیش کئے گئے۔ اسی طرح تقریب کے دوران اڈیشہ کے فنکاروں نے لوک گیت اور روایتی رقص پیش کئے۔ پروگرام کے اختتام پر قومی ترانہ گایا گیا۔
****
U NO:758
(Release ID: 1691997)
Visitor Counter : 160