وزارت اطلاعات ونشریات

ایک کتا اور اس کا آدمی - غیر مشروط محبت کی ایک غیر روایتی کہانی اس فلم کو بنانے کے لئے مجھے اپنی ساری بچت خرچ کرنا پڑی: سدھارتھ ترپاٹھی

 

نئی دہلی۔ 23 جنوری     کوئلے کی کان کنی کی وجہ سے شوکی اور اس کے کتّے کو ان کے گاؤں سے دربدر کیا جا رہا ہےلیکن کھیرو کے لیے شوکی کی غیر مشروط محبت اسے اس سے الگ نہیں ہونے دیتی۔ انسان اور اس کے پالتو جانور کے مابین رشتوں کی کہانی، چھتیس گڑھی زبان کی اس فلم کے مرکز میں ہے، جس کی نمائش  گوا میں 51 ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) میں کی گئی۔ہندوستانی پینورما فیچر فلم کو  بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں بھی منتخب کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2020SA.jpg

فلم کی اسکریننگ کے بعد پناجی ، گوا میں بروز ہفتہ 23 جنوری 2021 کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، "میں نے غیر روایتی  کہانی پر فلم  بنانے کے بارے میں دو بار نہیں سوچا تھا۔"

چونکہ کوئلے کی کان کنی کی وجہ سے پورا گاؤں بے گھر ہونے والا ہے،  شوکی کو ایک کان کنی کمپنی کے ذریعہ بیدخلی کا آخری نوٹس دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کے ذہن میں ایک غیر منطقی سوچ جنم لیتی ہے کہ کھیرو اسی رات مر جائے گا۔ شوکی کی رات کتؔے کی موت کے بارے میں سوچتے ہوئے بھوک اور گھبراہٹ میں گذرتی ہے۔

"اس فلم کو بنانے کے لئے مجھے اپنی ساری بچت خرچ کرنا پڑی۔ مجھے فلم کی تقسیم کے دوران بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔"
ہدایت کار نے کہا کہ مقامی مناظر کو اسکرین پر دکھانا آسان تھا کیونکہ وہ اس جگہ ، لوگوں اور وہاں کی ثقافت سے بخوبی واقف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21XYQQ.jpg

اسکرپٹ لکھنے کے عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر ، انہوں نے کہا: "کوئی بھی کہانی اپنے آپ بڑھتی جاتی ہے اور اس سے  کافی الگ ہوتی ہے جو آپ نے شروعات میں کاغذ پر لکھی ہوتی ہے۔ عملی طور پر یہ تبدیلی فلم سازی کے دوران پیش آتی ہے۔

ترپاٹھی نے سال 2000 میں ایس آر ایف ٹی آئی ، کولکاتہ سے سینما ٹوگرافی میں گریجویشن کیا تھا۔ ‘اے ڈاگ اینڈ ہز مین’ ان کی پہلی فیچر فلم ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-763

 

 


(Release ID: 1691950) Visitor Counter : 2122


Read this release in: Marathi , Punjabi , English , Hindi