وزارت اطلاعات ونشریات

پرواس ایسے شخص کی کہانی ہے جسے یہ احساس ہوجاتا ہے کہ زمین پر اس کے قیام کی مدت محدود ہے: ڈائرکٹر ششانک اوداپورکر

 

نئی دہلی،  23  جنوری 2021،         مراٹھی فلم  پرواس کے ہدایت کار ششانک اودا پورکر نے  اپنی فلم میں  دل کو چھو لینے والا یہ پیغام دیا ہے کہ ’’پہلے ہم پوری دنیا کو ایک کنبہ: وسودھیو کٹم بکم سمجھتے تھے  لیکن اب خاندان کو بھی خاندان نہیں سمجھا جاتا۔ ہمیں اس چوہا دوڑ کو روکنا ہوگا۔ ہمیں خوش رہنا ہوگا اور یہ احساس  کرنا ہوگا کہ ہم دوسروں کی مدد کرکے ہی خوش رہ سکتے ہیں‘‘۔ یہ فلم  51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا میں  انڈین پنورنا فیچر فلم سیکشن میں دکھائی گئی ہے۔ یہ فلم  زندگی کے سفر کی کہانی بیان کرتی ہے اور انسانی زندگی کے بنیادی وسائل پر زور دیتی ہے۔ یہ فلم  ایک  ایسی افی فلم کو دیئے جانے والے  آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل  کی بھی دعویدار ہے جس میں  امن، رواداری اور عدم تشدد کے  مہاتما گاندھی کے خیالات کو بہترین طریقے سے دکھایا گیا ہو۔ ہدایت کار، فیسٹول میں فلم کی اسکریننگ کے بعد  آج 23 جنوری 2021 کو گوا میں  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17EQ6.jpg

پرواس  ایک معمر جوڑے ابھیجیت انعام دار اور لتا کے سفرکی داستان ہے۔ ابھیجیت  60 برس  سے زیادہ عمر کے ہیں اور بیمار ہیں۔ ان کے دونوں گردے خراب ہوگئے ہیں اور ان کے بچے رہنے کا انحصار ڈائلیسز پر ہے، انہیں ہفتے میں دو  بار ڈائلیسز کرانا ہوتا ہے۔ابھیجیت کو احساس ہوتا ہے کہ  بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں ان کی مدد کی ضرورت ہے اور وہ ان کی مدد شروع کردیتے ہیں۔اس سے ان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور انہیں اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

اودا پورکر نے بتایا کہ ان کی فلم ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہر ایک کی زندگی زمین پر محدود مدت کے لئے ہے ۔ مادیت پرست دنیا میں  ہم ایک چوہا دوڑ میں شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ  انسان کی زندگی میں  دو دن اہم ہوتے ہیں ایک دن وہ جب آپ پیدا ہوتے ہیں اور دوسرا دن وہ جب آپ کو پتہ چلتا ہے کہ کیوں؟ پرواس ایسے شخص کی کہانی ہے جسے یہ احساس ہوجاتا ہے کہ اس کے سامنے زندگی کے بہت کم دن بچے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2VC5V.jpg

ان کا کہنا ہے کہ  ’’ آپ اپنے دل کی  بات مانیں، یہی پرواس کا پیغام ہے‘‘

ششانک اودا پورکر نے  ’دھاوا دھاؤ‘ اور ’کرتویہ ‘ جیسی مراٹھی  فلموں میں لیڈ ایکٹر کا رول ادا کیا ہے۔ ہدایت کار کے طور پر  ’انّا‘ ان کی پہلی فلم تھی اور ’پرواس‘ دوسری فلم ہے۔ انہوں نے  اسکرین پلے اور ڈائیلاڈ رائٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-745

                          


(Release ID: 1691689) Visitor Counter : 343


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Marathi