وزارت اطلاعات ونشریات
افّی 51 نے ’دی فورگوٹن ہیرو‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے ساتھ نیتاجی کا 125 واں یوم پیدائش منانے آغازکیا
نئی دہلی، 23 جنوری 2021،
نیتاجی سبھاش چندر بوس: دی فورگوٹن ہیرو، ڈائرکٹر شیام بنیگل۔ 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کی قومی بین الاقوامی تقریبات میں بہت مناسب طریقے سے شرکت کی اور پنجی گوا میں فیسٹول کے مقام پر آج 23 جنوری 2021 کو 2005 کی فلم کی اسپیشل سکریننگ کی۔ فیسٹول کے مندوبین، قومی جنگ آزادی میں نیتاجی کے جوش و جذبے اور استحکام کو شیام بنیگل نے جس متاثر کن انداز میں پیش کیا ہے، اس سے متاثر ہوں گے اور اس سے تحریک حاصل کریں گے۔ بھارت کا یہ ناقابل شکست مجاہد آزادی کام کرنے میں یقین رکھتا تھا، اور کہتا تھا کہ ’’تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دوں گا‘‘۔ برطانوی حکومت کے خلاف لڑائی میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی آزادی کے لئے جنگ کریں۔ 220 منٹ کی اس ہندی فلم میں 43۔1941 نازی جرمنی میں، 45۔1943 کے دوران جاپانی مقبوضہ ایشیا میں نیتاجی کی زندگی اور ان واقعات کو دکھایا گیا ہے جن سے آزاد ہند فوج کی تشکیل ہوئی ۔
افی میں دی فورگوٹن ہیرو کی اسکریننگ ایسے وقت میں کی جارہی ہےجب حکومت ہند نیتاجی کے 125 ویں یوم پیدائش کی تقریبات شروع کررہی ہے۔ نیتاجی کے ملک کی بے لوث خدمت کرنے کے ناقابل شکست جذبے کا احترام کرنے اور اسے یاد کرنے کے لئے حکومت نے ہر سال نیتاجی کے یوم پیدائش کو پراکرم دوس کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اسپیشل اسکریننگ کے بارے میں فیسٹول کے ڈائرکٹر چیتنیہ پرساد نے کہا کہ نیتاجی ہمیشہ ایک محبوب قومی ہیرو اور بھارت کی جنگ آزادی کی ایک قد آور شخصیت رہیں گے۔ دی فورگوٹن ہیرو کی اسکریننگ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی ناقابل شکست شخصیت اور ملک کی بے لوث خدمت کا احترام کرنے اور انہیں یاد کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔ 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہم اس کے لئے نیتاجی کی بے مثال خدمات کو یاد کررہے ہیں۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس: دی فورگوٹن ہیرو میں اداکار اور ہدایت کار سچن کھیڈیکر نے نیتاجی کا رول ادا کیا۔ اس فلم کو سال 2005 کے لئے قومی یکجہتی کے تعلق سے بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔
نیتاجی کی وراثت آج بھی قائم ہے اور آج بھی وہ لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتی ہےْ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-744
(Release ID: 1691684)
Visitor Counter : 216